امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک قصبے میں ایک منفرد نوعیت کا مسئلہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ’ووڈ پیکر‘ پرندہ 25 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا چکا ہے۔ یہ پرندہ اپنی ہتھوڑی نما چونچ سے گاڑیوں کے شیشوں اور سائیڈ مررز کو توڑنے میں مصروف ہے۔
رہائشیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس پرندے کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں یہ پرندہ گاڑیوں کے شیشوں پر چونچ مار کر انہیں توڑتے ہوئے دکھائی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک رہائشی نے بتایا کہ یہ پرندہ تقریباً 18 سے 24 انچ قد کا ہے، سیاہ اور سفید رنگ کا ہے، اور اس کی سرخ کلغی ہے۔ اس رہائشی نے مزید بتایا کہ پرندہ کم از کم 25 گاڑیوں کے سائیڈ مررز اور کھڑکیوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔
خلائی مخلوق کی طرح نظر آنے والے 10 عجیب و غریب پرندے
اس حملے سے بچنے کے لیے کچھ رہائشیوں نے اپنی گاڑیوں کے شیشوں کو پلاسٹک کے کوور سے ڈھانپنا شروع کر دیا ہے تاکہ ان کی گاڑیاں اس پرندے کے حملوں سے محفوظ رہیں۔
براؤن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس پرندے کے بارے میں کہا کہ یہ ایک انتہائی طاقتور اور وحشی پرندہ ہے جو اپنی چونچ کو ہتھوڑی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ ایک اور ماہر کا کہنا تھا کہ یہ پرندہ عکاسی کرنے والے شیشوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وہ اپنے عکس کو دشمن سمجھتا ہے، اور اس کے لیے یہ ایک حریف کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ان شیشوں پر چونچ مار کر انہیں توڑ دیتا ہے۔
یہ دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ مقامی کمیونٹی کے لیے ایک نیا چیلنج بن چکا ہے، اور ماہرین اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف طریقے تجویز کر رہے ہیں تاکہ اس پرندے کے حملوں سے گاڑیوں کو بچایا جا سکے۔