پولیس نے والد کی لاش 2 سال تک الماری میں چھپائے رکھنے والے جاپانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی پولیس نے ایک 56 سالہ ریسٹورنٹ کے مالک نوبوہیکو سوزوکی کو باپ کی لاش دو سال تک الماری میں چھپائے رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق باپ کی آخری رسومات کی فیس سے بچنے کے لیے سوزوکی نے یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ اس کی لاگت برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ سوزوکی کے 86 سالہ والد کی موت جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔

اسپین: تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کو اس وقت شک ہوا جب سوزوکی نے ایک ہفتے تک اپنا چینی ریسٹورنٹ نہیں کھولا تھا، جس پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب سوزوکی کے گھر پہنچی تو وہاں انہیں اس کے والد کی لاش ایک الماری ملی۔

سوزوکی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آخری رسومات کی فیس بہت مہنگی تھی۔ سوزوکی نے پولیس کو بتایا کہ گھر واپسی پر اسے اپنے والد کی لاش ملی۔

’ڈاکٹر چکر لگوا رہے تھے، چیٹ جی پی ٹی نے مرض کی تشخیص کر کے زندگی بچا لی

جاپانی شہری نے ابتدا میں خود کو قصوروار محسوس کیا، لیکن بعد میں اس نے اپنے والد کو اپنی تکلیف کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے راحت محسوس کی۔ جاپانی پولیس نے سوزوکی کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

More

Comments
1000 characters