حال ہی میں ڈائنوسار کے ساتھ رہنے والی ایک ’جہنمی چیونٹی‘ کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے جو تقریباً 113 ملین سال قدیم چینوٹی ہے۔ یہ چیونٹی ڈائنوسار کی حکمرانی کے وقت موجود تھی جو ان کے درمیان رہا کرتی تھی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ چیونٹی کا یہ ڈھانچہ اب تک کی سب سے قدیم چیونٹی کا ہے۔ یہ مطالعہ جمعرات کے روز ’کرنٹ بائیولوجی جرنل‘ میں شائع ہوا۔

یہ خاص چیونٹی، جسے (Haidomyrmecinae) اور ”Hell Ant“ بھی کہا جاتا ہے، برازیل میں اس کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔ اس چیونٹی کی کھوپڑی ایک لائم اسٹون نامی چٹان میں محفوظ تھی اور یہ Haidomyrmecinae گروپ کی چیونٹیوں سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ چیونٹیاں 45 سے 66 ملین سال قبل، کریٹیشس دور میں زندہ تھیں۔

اسپین: تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں

یہ چیونٹیاں آج کے موجودہ دور کی چیونٹیوں سے بہت مختلف تھیں۔ ان کے پاس خاص طرز کے بڑے جبڑے تھے جو کہ خم دار چاقو کی طرح نظر آتے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ جبڑے وہ شکار کو پکڑنے اور روکے رکھنے کے لیے استعمال کرتی تھیں۔

اینڈرسن لیپیکو، جو برازیل کے میوزیم کے محقق ہیں، نے اس کھوپڑی کو ستمبر میں دریافت کیا۔ وہ اس وقت بہت حیران ہوئے جب انہوں نے اس چیونٹی کے سر کے ساتھ ایک عجیب چیز دیکھی۔ اس سے قبل جو چیونٹیاں دریافت ہوئیں، وہ عموماً ایمبر (درخت کے رس میں محفوظ) میں ملتی تھیں، مگر یہ چیونٹی چٹان میں محفوظ تھی۔

بنا کسی فریج کے مغل بادشاہوں کو برف کیسے فراہم کی جاتی تھی؟

اس دریافت سے ثابت ہوتا ہے کہ جہنمی چیونٹیاں بہت پہلے دنیا بھر میں پھیل چکی تھیں۔ آج کل چیونٹیاں سوائے انٹارکٹیکا کے تقریباً ہر جگہ پائی جاتی ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق چیونٹیاں تقریباً 145 ملین سال قبل جراسک اور کریٹیشس دور کے آخر میں پیدا ہوئیں۔ جب ڈائنوسار اور دوسری مخلوقات کا خاتمہ ہوا، تو چیونٹیاں دنیا کے سب سے عام کیڑے بن گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت بہت اہم ہے کیونکہ اس سے چیونٹیوں کی تاریخ کو مزید سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس کھوپڑی کی دریافت نے چیونٹیوں کے بارے میں ہمارے علم کو تقریباً دس ملین سال تک بڑھا دیا ہے۔

محققین نے اس چیونٹی کا مطالعہ کرنے کے لیے 3D امیجنگ کا استعمال کیا اور دریافت کیا کہ یہ چیونٹی برمی ایمبر کے کھوپڑیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ تحقیق چیونٹیوں کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے اور مستقبل میں ہمیں چیونٹیوں کے بارے میں مزید اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters