جب شام کی چائے کا وقت ہوتا ہے، تو ہم میں سے اکثر ایک ایسے ہلکے، کرنچی اور صحت بخش ناشتے کی تلاش میں ہوتے ہیں جو بھوک بھی مٹا دے اور روح کو بھی مطمئن رکھے۔
اکثر یہی تلاش ہمیں گری دار میوے، بسکٹ یا پھر مکھانوں تک لے آتی ہے، جو اب صرف قدیم گھریلو ناشتہ نہیں رہے بلکہ فٹنس اور صحت کی دنیا میں ایک ٹرینڈی سپر فوڈ کے طور پر جانے جا رہے ہیں۔
روایتی میٹھے سے ہٹ کر ’کی لائم ٹیرا میسو‘ ایک منفرد میٹھا جو دل کو بھا جائے!
مکھانے کو اب نہ صرف بھونا اور نمک لگا کر کھایا جاتا ہے بلکہ یہ ڈائٹ چارٹس اور فٹنس انفلوئنسرز کی ویڈیوز کا بھی اہم حصہ بن چکے ہیں۔ لیکن کیا یہ واقعی ہر کسی کے لیے فائدہ مند ہیں؟ ماہرین کی رائے کچھ مختلف ہے۔
مکھانوں کے اہم صحت بخش فوائد
ماہرین غذائیت کے مطابق مکھانے کئی غذائی خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں۔
کیمیکل سے پکے آم دماغ اورمعدے پر کیا اثر ڈالتے ہیں؟
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
ان میں موجود فلیوونائڈز اور پولی فینول جسم میں موجود نقصان دہ فری ریڈیکلز کے خلاف لڑتے ہیں اور بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
دل کی صحت میں مددگار
ان میں چکنائی کم اور اچھی فیٹس زیادہ ہوتی ہیں، جو دل کے لیے مفید ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار
مکھانے کم کیلوریز اور زیادہ پروٹین رکھتے ہیں، جبکہ ان کا فائبر آپ کو دیر تک پیٹ بھرا محسوس کراتا ہے۔
ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں
یہ کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ
غذائیت سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ جسمانی دفاعی نظام کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
لیکن مکھانے ہر کسی کے لیے فائدہ مند کیوں نہیں؟
اگرچہ مکھانے بظاہر ایک مثالی ناشتہ لگتے ہیں، لیکن ماہرین غذائیت کے مطابق ہر جسم انہیں آسانی سے ہضم نہیں کر پاتا۔ ان کے مطابق درج ذیل افراد کو مکھانوں سے احتیاط برتنی چاہیے۔
قبض کے شکار افراد
اگر آپ پہلے سے ہی قبض کا شکار ہیں، تو مکھانے آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
تیزابیت کے مریض
مکھانوں میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹ بعض اوقات ہاضمے میں ابال پیدا کر سکتے ہیں، جو تیزابیت میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔
”بلغمی مزاج“ کے افراد
ایسے افراد جو جسمانی لحاظ سے ”کفا“ مزاج رکھتے ہیں، ان میں بلغم کی مقدار زیادہ ہو سکتی ہے۔ مکھانے بلغم میں اضافہ کر کے گلے میں جلن یا نگلنے میں مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہر فرد کو اپنی غذا کے بعد جسمانی ردعمل پر غور کرنا چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ کون سی چیز ان کے لیے بہتر ہے۔
مکھانوں کو خوراک میں شامل کرنے کے مزیدار طریقے
اگر آپ کو مکھانے ہضم کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی، تو انہیں اپنی غذا میں شامل کرنے کے یہ چند آسان اور صحت مند طریقے آزمائیں۔
بھنے ہوئے مکھانے
پین میں 5-7 منٹ تک مکھانے بھونیں، پھر گھی، کالا نمک، کالی مرچ، ہلدی اور زیرہ شامل کریں۔ ایک کرنچی ناشتہ تیار۔
مکھانہ کھیر
کم چکنائی والے دودھ میں بھنے ہوئے مکھانے شامل کریں، چند منٹ پکائیں، اور شہد یا گڑ سے میٹھا کریں۔ الائچی اور بادام سے مزید ذائقہ بڑھائیں۔
مکھانہ ٹریل مکس
بادام، کاجو، کدو کے بیج اور اخروٹ کے ساتھ بھنے ہوئے مکھانوں کو ملا کر ایک مزیدار اور طاقتور ٹریل مکس تیار کریں۔
مکھانہ چاٹ
مکھانے، ٹماٹر، پیاز، کھیرے، دھنیا، چاٹ مسالہ اور لیموں کے رس کے ساتھ ایک زبردست چاٹ بنائیں۔
مکھانہ اسموتھی
بھنے ہوئے مکھانے، دہی، کیلا، شہد اور بادام کو ملا کر ایک صحت مند اسموتھی تیار کریں جو ورزش کے بعد توانائی بحال کرے۔