آسمان پر ایک دلکش نظارہ دیکھا گیا جب چاند، زہرہ (Venus) اور زحل (Saturn) نے مل کر آسمان پر ایک ”اسمائلی فیس“ بنایا۔ یہ نایاب نظارہ جمعہ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے پہلے کچھ دیر کے لیے ظاہر ہوا تھا۔
ماہرین فلکیات کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ منظر طلوعِ فجر سے تقریباً 30 سے 40 منٹ قبل دیکھا گیا۔ ایک باریک سا ہلال چاند، روشن سیارے زہرہ کے بائیں جانب اور نسبتاً مدھم نظر آنے والے زحل کے ساتھ نظر آیا۔ ان تینوں نے مل کر مشرقی آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ بنایا جو کئی افراد نے دیکھا بھی ہوگا۔
اس نظارے میں زہرہ اور زحل نے آنکھوں جبکہ باریک سے چاند نے منہ کا کام کیا۔
برطانیہ کا سورج کو مدھم کرنے کا منصوبہ، سائنسدانوں نے خبردار کردیا
یہ منظر دیکھنے کے لیے مطلع صاف ہونا ضروری ہے، کیونکہ بادل یا دھند نظارے کو چھپا سکتے ہیں۔ چاند اور زہرہ کو بغیر دوربین کے بھی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن زحل کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت پڑتی ہے۔
لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ سورج نکلتے وقت براہِ راست اس کی طرف نہ دیکھیں، کیونکہ اس کی روشنی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
کیا ہو اگر کبھی انسان کو موت ہی نہ آئے؟ سائنسدانوں کے دلچسپ نظریے کے خطرناک نتائج
ماہرین نے مشورہ دیا کہ وقت کا خاص خیال رکھیں اور اگر ضروری ہو تو محفوظ طریقے یا آلات استعمال کریں۔