گرمیوں میں ٹھنڈی اور تروتازہ میٹھے کی طلب سب کو ہوتی ہے۔ اگر آپ روایتی ڈیزرٹس سے ہٹ کر کچھ خاص اور نیا چکھنا چاہتے ہیں، تو ’کی لائم ٹیرا میسو‘ ایک بہترین انتخاب ہے۔ اس میں اِٹالین ٹیرا میسو کی نرمی، خوشبو اور کریمی ذائقہ موجود ہے، مگر ساتھ ہی لائم کے ترش و تازہ ذائقے کا حسین امتزاج اسے ہر موقع کے لیے خاص بنا دیتا ہے۔
دلکش ڈیزرٹ نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہوتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ اتنا مزیدار ہے کہ ایک بار چکھنے کے بعد بار بار کھانے کو دل کرے۔
اہم اجزاء
مسکارپون چیز: یہ ہلکی مٹھاس والا کریمی چیز ٹیرا میسو کو خاص بنا دیتا ہے۔
سویٹنڈ کنڈینسڈ ملک: مٹھاس اور ہمواری کے لیے اہم جزو۔
ہیوی کریم: اسے پھینٹ کر مسکارپون مکسچر میں ملایا جاتا ہے تاکہ فلنگ ہلکی اور جھاگ دار ہو۔
لائم جوس: کی لائم یا تازہ لائم دونوں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
چینی: لائم سیرپ میں مٹھاس اور توازن کے لیے۔
لیڈی فنگرز (Savoiardi): خشک اور کرسپی بسکٹ جو سیرپ میں بھیگ کر ٹوٹتے نہیں۔
انناس ایک خوشبودار، میٹھا، اور غذائیت سے بھرپور پھل
لائم سیرپ بنانے کے لیے
ایک برتن میں ½ کپ چینی، ½ کپ لائم جوس اور ½ کپ پانی کو درمیانی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک چینی گھل نہ جائے تقریباً 3–4 منٹ لگ سکتے ہیں۔ اسے کسی چوڑے پیالے یا برتن میں ڈال کر مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں۔
فِلنگ تیار کرنے کے لیے
ایک مکسر میں 16 آونس مسکارپون چیز، 1 کین تقریبا 14 آونس کنڈینسڈ ملک، 2/3 کپ لائم جوس اور ½ چائے کا چمچ نمک کو آہستہ آہستہ پھینٹیں، یہاں تک کہ تمام اجزاء مل جائیں۔ اب آہستہ آہستہ 1½ یعنی ڈیڑھ کپ ٹھنڈی ہیوی کریم شامل کریں اور درمیانی رفتار پر نرم جھاگ بننے تک پھینٹیں تقریباً 2–3 منٹ۔
پیش کرنے کے لئے تیاری
اب ایک بیکنگ ڈش لیں۔ ہر لیڈی فنگر کو ایک ایک کر کے لائم سیرپ میں ڈبوئیں اور ڈش میں قطار بنا کر رکھیں. آدھی فِلنگ (تقریباً 3 کپ) ان کے اوپر ڈال کر برابر کریں۔
انناس ایک خوشبودار، میٹھا، اور غذائیت سے بھرپور پھل
ایک اور لیئر لیڈی فنگرز کی اسی انداز میں بنائیں اور باقی سیرپ ان پر چھڑکیں۔ باقی فِلنگ کو بھی اوپر ڈال کر اچھی طرح برابر کریں۔ اورڈش کو ڈھک کر کم از کم 12 گھنٹے یا پوری رات کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
پیش کرنے سے پہلے فریش لائم کے چھلکے کا زیسٹ یا پاؤڈراوپر چھڑک دیں۔
یہ ڈیزرٹ مہمانوں کے لیے، خاص مواقع پر اور گھر کے لئے کچھ اسپیشل کے لیے بہترین ہے۔ ایک بار ضرور آزمائیں، اور اپنی میز کو خوشبودار، رنگین اور لذت سے بھرپور بنائیں۔