موسیقی کے لیجنڈ ’اللہ رکھا رحمان‘ جنہیں عام طور پر اے آر رحمان کے طور پر جانا جاتا ہے ہندوستان کے ایک معروف موسیقار و گلوکار نے 29 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد گزشتہ سال اپنی اہلیہ سائرہ بانو سے راہیں جدا کی تھیں۔ نومبر 2024 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اے آر رحمان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بہت سے لوگ اس فیصلے پر حیران اور مایوس دکھائی دیے۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں، اے آر رحمان نے علیحدگی کے اعلان کے بعد ملنے والے ردعمل پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں کچھ فیصلے مشکل ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات انسان کو خود اپنی بھلائی، سکون اور عزتِ نفس کے لیے سخت قدم اٹھانا پڑتا ہے، میں نے اور سائرہ نے باہمی احترام کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ان کے بچوں کی فلاح اور ان کا مستقبل ان دونوں کی اولین ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کی پرورش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

اے آر رحمان کا سوشل میڈیا پر تنقید سے متعلق ردعمل

اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی کہا گیا، میں اسے دل پر نہیں لیتا، لوگ مکمل حقیقت جانے بغیر رائے قائم کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عوامی زندگی میں رہنے کا انتخاب خود کیا جاتا ہے اور اب جب کہ لوگ تنقید کرتے ہیں، وہ بھی ہمارے ہی خاندان کا حصہ ہیں۔

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

انہوں نے آن لائن ٹرولنگ کو عمل کے بدلے کی نظر سے دیکھا اور کہا کہ یہ سب کارما کا معاملہ ہے، اگر میں کسی کے خاندان کے بارے میں کچھ کہوں گا، تو کوئی میرے خاندان کے بارے میں بھی کہے گا اور ہم ایک ہندوستانی قوم کے طور پر اس پر یقین رکھتے ہیں، کسی کو بلاوجہ کچھ نہیں کہنا چاہیے کیونکہ ہر کسی کی کوئی بہن، بیوی یا ماں ہوتی ہے۔

اے آر رحمان نے مزید کہا کہ جب مجھے لگتا ہے کہ کسی نے میرے خاندان کے بارے میں تکلیف دہ بات کہی ہے، تو میں اکثر دعا کرتا ہوں خداوند، ان کو معاف فرما اور سیدھے راستے کی ہدایت دے۔

اے آر رحمان کی ذاتی زندگی کے پہلو

مشہور موسیقار اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، اس خوبصورت جوڑے نے تقریباً 29 سال ازدواجی زندگی ساتھ گزاری، تاہم نومبر 2024 میں انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک غیر متوقع خبر تھی۔

اے آر رحمان کی طلاق، بچوں نے خاموشی توڑ دی

خدیجہ رحمان، ان کی بڑی بیٹی، 29 دسمبر 1995 کو پیدا ہوئیں، خدیجہ خود بھی موسیقی کے میدان میں سرگرم ہیں اور روحانی اور باوقار شخصیت کی مالک ہیں۔

اے آر امین، ان کا بیٹا، 6 جنوری 2003 کو پیدا ہوا، امین بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی میں اپنا مقام بنا رہے ہیں۔ ایک اور بیٹی رحیمہ رحمان بھی اس جوڑے کی اولاد میں شامل ہے، جنہیں وہ اپنی نجی زندگی میں زیادہ منظرِ عام پر نہیں لاتے۔

ار آر رحمان علیحدگی کے بعد بھی اپنے خاندان کے بارے میں باوقار اور احترام سے گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters