معروف اداکارہ، ماڈل اور اینکر مشی خان نے حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سچ بولنے کا حوصلہ دکھایا ہے۔ مشی خان، جو ہمیشہ سماجی اور سیاسی مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں، اس بار پاکستانی شوبز شخصیات پر برس پڑیں۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشت گرد حملہ ہوا، جس میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔

پہلگام حملے پر فواد خان کا بیان، بھارت میں فلم کی ریلیز رک گئی

دنیا بھر کی طرح کچھ پاکستانی فنکاروں نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں۔

تاہم، مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے ان فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا، ”جان و مال کا نقصان جہاں بھی ہو، افسوسناک ہے، مگر جب پاکستان میں حملے ہوتے ہیں تو یہی فنکار کیوں خاموش رہتے ہیں؟“

پہلگام حملہ، فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

انہوں نے خاص طور پر فواد خان، ہانیہ عامر اور دیگر مشہور ستاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا،”بھارتی میڈیا پھر سے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، اور ہمارے لوگ فوراً مذمتی پوسٹس ڈال رہے ہیں۔ عزت نفس کہاں گئی؟ جب ہم پر الزام لگتا ہے تو ہمیں بھی کرکٹ اور دیگر سرگرمیاں روک دینی چاہئیں۔“

مشی خان نے پاکستانی مشہور شخصیات سے درخواست کی کہ ”کچھ وقار پیدا کریں اور اپنے ملک کے لیے بھی کھڑے ہونا سیکھیں“۔

ان کی اس بات سے سوشل میڈیا صارفین بھی متفق دکھائی دیے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”ان فنکاروں کو صرف بالی ووڈ سے کام چاہیے، ان میں خودداری نہیں ہے۔“

دوسرے نے کہا، ”فواد خان اس لیے پوسٹ کر رہے ہیں کیونکہ ان کی فلم 9 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔“

کسی اور نے لکھا،”جعفر ایکسپریس حملے پر تو ان میں سے کسی نے کچھ نہیں کہا۔“

More

Comments
1000 characters