ہالی ووڈ کے معروف اداکار پیڈرو پاسکل نے لندن میں مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ”تھنڈر بولٹس“ کے ریڈ کارپٹ پر موجودگی کے دوران ایک منفرد انداز میں ٹرانس رائٹس کی حمایت کا اظہار کیا۔
اداکار نے اس موقع پر ایک سلوگن والے ٹی شرٹ کا انتخاب کیا، جس پر جلی حروف میں لکھا تھا: ہالی ووڈ ”گڑیا بچاؤ“ (Protect the Dolls)۔
زندگی بھر کی جمع پونجی سے خریدی گئی گاڑی صرف ایک گھنٹے میں راکھ
یہ ٹی شرٹ لندن میں مقیم امریکی ڈیزائنر کونر آئیوز (Conner Ives) نے ڈیزائن کی ہے، اور اس پیغام کو ٹرانس خواتین کے ساتھ یکجہتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی میں ”گڑیا“ (dolls) کا لقب محبت اور احترام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، خاص طور پر ٹرانس خواتین کے لیے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ پیڈرو پاسکل نے یہ ٹی شرٹ زیب تن کی ہو۔ انہیں رواں ماہ اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر بھی لندن میں اسی لباس میں دیکھا گیا تھا، جہاں ان کے ساتھ مشہور ٹرانس ڈی جے ہنی ڈائیجون بھی موجود تھیں۔
مشہور اداکارہ نے ویٹریس بننے کیلئے اداکاری چھوڑ دی
اس موقع پر ڈیزائنر آئیوز نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ان سب کا شکریہ جنہوں نے یہ ٹی شرٹ خریدی اور @translifeline کے لیے فنڈز جمع کیے۔‘
یہ مسئلہ پاسکل کے لیے محض فیشن سے بڑھ کر ایک ذاتی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ ان کی چھوٹی بہن لکس پاسکل ایک ٹرانس اداکارہ اور ماڈل ہیں۔
2021 میں، پیڈرو نے لکس کے ایک چلیئن میگزین کو دیے گئے انٹرویو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا،’میری بہن، میرا دل، ہماری لکس۔‘
پیڈرو اور لکس کو پچھلے سال لندن میں “گلیڈی ایٹر 2 “کے عالمی پریمیئر پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، اور حال ہی میں دونوں لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کے بعد ہونے والی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔
”گڑیا بچاؤ“ ٹی شرٹ اب ایک عالمی فیشن علامت بن چکی ہے، اور اس کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع امریکی تنظیم ٹرانس لائف لائن کو دیا جا رہا ہے، جو کہ ٹرانس کمیونٹی کو ذہنی صحت، رہائش، اور قانونی معاونت فراہم کرتی ہے۔
دیگر مشہور شخصیات جنہوں نے اس مہم کو فروغ دیا ان میں آسٹریلوی گلوکار ٹرائے سیوان، فرانسیسی ڈیزائنر ہائڈر ایکرمان اور فیشن فوٹوگرافر نِک نائٹ شامل ہیں۔
فیشن کی دنیا میں سلوگن ٹی شرٹس ہمیشہ سے سرخیاں بٹورنے کا ذریعہ رہی ہیں، جیسا کہ 2023 میں ماڈل ہیلی بیبر نے ”نیپو بے بی“ (nepo baby) لکھے لباس کے ساتھ توجہ حاصل کی تھی۔