خوبصورت اور صحت مند جلد ہر کسی کی خواہش ہوتی ہےاور خاص طور پر چہرے کی صاف، چمکتی اور بے داغ جلد ایک مثالی جمالیاتی تصور بن چکی ہے۔

آج کے دور میں جہاں بے شمار سکن کیئر مصنوعات دستیاب ہیں، وہاں اصل چمک اندرونی صحت سے حاصل ہوتی ہے۔

جاپانی سائنسدانوں کا کارنامہ، لیب میں تیار مصنوعی گوشت کے دنیا کے سب سے بڑے چکن نگٹس

ماہرین کے مطابق جلد کی خوبصورتی کا راز صرف بیرونی ٹریٹمنٹس میں نہیں بلکہ اندر سے صحت مند رہنے میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیٹاکس ڈرنکس یعنی صفائی کرنے والے قدرتی مشروبات جلد اور مجموعی صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

ڈائٹیشن رچا گنگانی کی جانب سے تجویز کردہ ایک خاص ’گلو ٹی‘ (Glow Tea) نے خوبصورتی کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ان کے مطابق، اگر اس چائے کو 21 دن تک روزانہ صبح پیا جائے تو چہرہ قدرتی چمک سے جگمگانے لگتا ہے۔

کیا وائٹ چاکلیٹ واقعی چاکلیٹ ہے، سچ کیا ہے؟

گلو ٹی ایک قدرتی مشروب ہے جو پانچ دیسی جڑی بوٹیوں اور مصالحوںسے تیار کی جاتی ہے، جو کہ عموماً ہر گھر کے کچن میں دستیاب ہوتے ہیں۔ گلاب کی پتیاں، اسپیرمنٹ ٹی (پودینے کی ایک قسم)، کری پتے، تیز پات (Bay Leaves)، کلونجی۔

یہ اجزاء قدرتی طور پر جلد کو چمکدار، بے داغ اور صحت مند بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

گلاب کی پتیاں، وٹامن A، C اور E سے بھرپور، گلاب کی پتیاں جلد کی سوزش، دانے اور لالی کو کم کرتی ہیں، خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں۔اسی طرح اسپیرمنٹ ٹی ہارمونی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، خاص طور پر ہارمونی ایکنی کے لیے فائدہ مند ہے۔

کری پتے میں شامل وٹامن ای جلد کو قدرتی نمی فراہم کرتا ہے جبکہ وٹامن سی جلد کو صاف اور چمکدار بناتا ہے۔ تیز پات قدرتی سوزش کش اجزاء کے ساتھ جلد کے زخموں کو بھرنے میں مدد دیتی ہے اور جلد کو اندر سے جگمگاتی ہے اور کلونجی جلد کی صفائی اور دانوں کے خاتمے کے لیے ایک بہترین قدرتی دوا ہے۔

ان دیسی اجزا پر مشتمل گلوٹی کے استعمال کے فوائد بھی بہت ہیں۔ یہ نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے، جسم کو ڈیٹاکس کرتی ہے، سوزش کم کرتی ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے۔

گلو ٹی بنانے کا طریقہ

ایک پین میں پانی ڈال کر ابالیں

اس میں تمام اجزاء شامل کریں

پانچ منٹ تک ابالیں

چھان کر پی لیں .

روزانہ صبح نہار منہ اس چائے کو پینے سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تاہم، کسی ماہر غذائیت یا ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں تاکہ آپ کے جسمانی حالات کے مطابق مقدار طے کی جا سکے۔

More

Comments
1000 characters