بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھنے میں آئیں، جہاں ان کا کیژوئل اور آرام دہ انداز توجہ حاصل کرنے کے بجائے ایک اور چیز نے مداحوں کی نگاہیں اپنی جانب کھینچ لیں وہ تھا ان کے ہاتھ میں تھاما ہوا لگژری فیس ماسک۔

کریتی سینن نے ایک آف وائٹ وی۔ نیک سویٹر کے ساتھ ہم رنگ جینز، سفید جوتے اور دھوپ کے چشمے پہن رکھے تھے۔

ایک سین جس نے بھارتی اداکار کا کریئر تباہ کردیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں وہ نہایت اسٹائلش نظر آئیں، مگر اصل موضوع گفتگو ان کا ’بربری‘ ماسک بن گیا، جس کی قیمت 10,000 روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اداکارہ نے یہ مہنگا ماسک پہنا نہیں تھا بلکہ صرف اپنے ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے۔

کترینہ کی بہن کی بالی ووڈ میں شاندارانٹری، پہلی فلم کا ٹیزر جاری

کسی نے اسے ’پیسوں کا ضیاع‘ کہا، تو کچھ مداحوں نے اسے اداکارہ کا ذاتی انتخاب قرار دیتے ہوئے ان کا دفاع کیا۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا، ”10,000 روپے کا ماسک جو پہنا بھی نہیں گیا؟“ جبکہ ایک اور نے طنزیہ لکھا، ”ایسا ہی ماسک میٹرو اسٹیشن کے باہر 30 روپے میں ملتا ہے!“ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ عام ماسک بھی وہی کام کرتا ہے جو اتنے مہنگے ماسک سے متوقع ہے۔

اداکارہ حال ہی میں برطانیہ سے چھٹیاں گزار کر واپس آئی ہیں، جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ”ایک بہت ضروری ری سیٹ۔“

کریتی سینن اپنے آنے والے پروجیکٹس میں بھی مصروف ہیں اور جلد ہی فلم تیرے عشق میں اور کوک ٹیل 2 میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

More

Comments
1000 characters