پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کردار کی تیاری کے دوران بھارتی ویب سیریز مرزا پور سے متاثر ہو کر اپنے ایکشن مناظر کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔
علی رضا نے بتایا کہ دنیا پور کے ڈرامے میں اپنے کردار کی تیاری کے لیے انہوں نے مرزا پور کے تین سیزنز دیکھے اور اس میں موجود ایک خاص کردار کے انداز کو اپنانے کی کوشش کی، جو ایکشن سینز کے دوران انگوٹھی گھماتا دکھائی دیتا ہے۔
نازیبا ویڈیو لیک معاملہ، ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
علی رضا نے اس تکنیک کو اپنے کردار میں شامل کیا اور ہر اہم سین میں انگوٹھی گھماتے ہوئے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ دنیا پور میں ان کا کردار مختصر تھا اور انہیں صرف چھ دن کی شوٹنگ کے لیے بلایا گیا تھا، مگر انہوں نے 27 دن تک شوٹنگ سیٹ پر کام کیا اور اس دوران مکمل ادائیگی بھی حاصل کی۔
سیٹ پر کام کے حوالے سے علی رضا نے کہا کہ ماحول انتہائی دوستانہ اور خوشگوار تھا، جس کی وجہ سے انہیں اس کردار کو ادا کرنے میں بہت مزہ آیا۔
ماہرہ خان کی سنیتا مارشل سے مشابہت، رشتہ کیا ہے؟
ایک سوال کے جواب میں علی رضا نے اعتراف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں رومانوی مناظر کرتے وقت انہیں تھوڑی جھجک محسوس ہوتی تھی، لیکن اب وہ ان مناظر میں خود کو زیادہ پراعتماد محسوس کرتے ہیں۔
اسکرپٹس کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ڈرامے کی پیشکش کو صرف اس لیے قبول نہیں کرتے کہ وہ کہاں سے آئی ہے، بلکہ وہ اس میں موجود مواد اور کردار کی گہرائی کو اہمیت دیتے ہیں۔
علی رضا نے مزید بتایا کہ انہوں نے اب تک 16 ڈراموں کی پیشکش مسترد کی ہے کیونکہ وہ ہر کردار میں گہری دلچسپی محسوس نہیں کرتے۔
علی رضا نے اداکارہ انمول بلوچ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کہا کہ اقتدار میں ان کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا اور اگر دوبارہ موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جن تمام اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ نہ صرف ان کی پسندیدہ رہیں بلکہ ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔