بالی وُڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع دی سینٹ ریجس مرسہ عربیہ آئی لینڈ، دی پرل پر ایک خوبصورت اور پرتعیش گھر خرید لیا ہے۔

ان کی یہ نئی رہائشگاہ اس وقت سامنے آئی ہے جب صرف تین ماہ قبل اُن کے ممبئی کے گھر پر ایک چاقو حملہ ہوا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔

کترینہ کی بہن کی بالی ووڈ میں شاندارانٹری، پہلی فلم کا ٹیزر جاری

سیف علی خان نے قطر میں ایک تقریب کے دوران اپنی اس نئی رہائشگاہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ، چھٹیوں کے گھر کے لیے سب سے اہم چیز میرے لیے یہ ہے کہ وہ جگہ محفوظ ہو، آسانی سے پہنچنے کے قابل ہو، اور وہاں رہ کر دل کو سکون ملے۔

انہوں نے مزید کہا، جزیرے کے اندر ایک اور جزیرے کا تصور نہایت خوبصورت اور لگژری ہے، اور وہاں کا ماحول، کھانے، اور طرزِ زندگی بہت ہی خوشگوار ہے۔ ٓ انوشکا شرما کا کیریئر پوری طرح تباہ کرنا چاہتا تھا، کرن جوہر کا انکشاف

سیف نے بتایا کہ وہ پہلے وہاں شوٹنگ کے دوران کچھ وقت کے لیے مقیم رہے تھے، اور اسی دوران انہوں نے اس پراپرٹی کو پسند کیا۔

’یہ جگہ مجھے گھر جیسا ہی محسوس ہوئی، اور یہاں کی پرائیویسی اور آرام دہ فضا نے مجھے بہت متاثر کیا،‘ انہوں نے کہا۔

قطر کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے سیف نے کہا، یہاں کے ذائقے دار کھانے، خوبصورت مناظر اور پرسکون زندگی نے میرے دل کو جیت لیا۔ اگر آپ تنہائی اور سکون کے متلاشی ہیں تو یہ بہترین جگہ ہے۔

سیف علی خان نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی اپنے بچوں تیمور اور جے کو بھی اس نئے گھر میں لے جانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی وہاں کا ماحول محسوس کر سکیں۔

گرچہ یہ فیصلہ بظاہر ذاتی پسند اور لگژری طرزِ زندگی کا مظہر ہے، لیکن کچھ مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر ممبئی میں ان پر ہونے والے حالیہ قاتلانہ حملے کے بعد حفاظتی تدبیر بھی ہو سکتا ہے۔

تاہم، سیف علی خان یا ان کے قریبی ذرائع کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سیف علی خان کی بیرونِ ملک جائیدادیں

قطر میں خریدی گئی یہ جائیداد سیف علی خان کے بین الاقوامی اثاثوں میں نیا اضافہ ہے۔ فی الحال وہ اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور بچوں تیمور و جہ کے ساتھ باندرہ، ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

اداکاری کے محاذ پر، سیف علی خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”جیول تھیف: دی ہائسٹ بِگنز“ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ فلم 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی اور ایک ایکشن سے بھرپور تھرلر ہے۔ اس فلم میں سیف ایک ذہین اور چالاک چور کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں باصلاحیت اداکار جے دیپ اہلاوت، کنال کپور اور نکیتا دتہ شامل ہیں، جو اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کوکی گلاٹی اور روبی گریوال نے کی ہے۔

More

Comments
1000 characters