سفید چاکلیٹ اپنی ملائم ساخت، ہلکے ذائقے اور شیریں خوشبو کے باعث میٹھے شوقین افراد میں خاصی مقبول ہے، لیکن اکثر لوگ یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں: کیا یہ واقعی چاکلیٹ ہے؟

چاکلیٹ کے شوقین افراد کے لیے سفید چاکلیٹ اکثر ایک پہیلی بنی رہتی ہے. یہ نہ تو بھوری ہوتی ہے، نہ کڑوی، اور نہ ہی روایتی چاکلیٹ جیسا ذائقہ رکھتی ہے۔ لیکن جب اسے چکھا جائے تو اس کی کریمی ساخت اور کوکو کی خوشبو دل کو موہ لیتی ہے۔

جاپانی سائنسدانوں کا کارنامہ، لیب میں تیار مصنوعی گوشت کے دنیا کے سب سے بڑے چکن نگٹس

سفید چاکلیٹ کا رنگ دیکھ کر سب سے پہلا سوال یہی ذہن میں آتا ہے: اس میں کوکو کہاں ہے؟

درحقیقت، سفید چاکلیٹ میں کوکو سالڈز شامل نہیں ہوتے، جو روایتی چاکلیٹ کو گہرا رنگ اور مخصوص ذائقہ دیتے ہیں۔ اس کے بجائے، یہ کوکو بٹر (cocoa butter) سے تیار کی جاتی ہے جو کوکو بینز سے حاصل ہونے والی قدرتی چربی ہے۔

کوکو بٹر، دودھ، چینی اور ونیلا جیسے فلیورز کو ملا کر سفید چاکلیٹ تیار کی جاتی ہے، جس کا ذائقہ نرم، خوشبودار اور نہایت لطیف ہوتا ہے۔

ناریل پانی والے ’لیز‘ نے سوشل میڈیا کو شدید غصہ دلا دیا

لیکن کیا سفید چاکلیٹ قانونی طور پر ”چاکلیٹ“ کہلانے کی حقدار ہے؟

جی ہاں، امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے 2004 میں سفید چاکلیٹ کے لیے مخصوص معیار مقرر کیے تھے۔ ان کے مطابق:کم از کم 20 فیصد کوکو بٹر ، فیصد دودھ سالڈز،3.5 فیصد دودھ کی چکنائی اور 55 فیصد سے کم چینی ہونی چاہیے۔ اس میں پام یا ناریل کا تیل شامل نہیں ہونا چاہیے۔

اگر یہ معیار پورے ہوں، تو سفید چاکلیٹ کو قانونی طور پر ”چاکلیٹ“ تسلیم کیا جاتا ہے۔

سفید چاکلیٹ کیسے بنتی ہے؟

سفید چاکلیٹ کی شروعات بھی وہیں سے ہوتی ہے جہاں سے عام چاکلیٹ بنتی ہے کوکو بینز کو فرمنٹ اور روسٹ کیا جاتا ہے، پھر ان سے کوکو بٹر نکالا جاتا ہے۔

جہاں ڈارک اور ملک چاکلیٹ میں کوکو سالڈز بھی شامل کیے جاتے ہیں، وہیں سفید چاکلیٹ صرف کوکو بٹر، چینی، دودھ پاؤڈر اور خوشبو دار اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔

اصل سفید چاکلیٹ کو پہچاننے کا طریقہ

اگر آپ واقعی ”اصل“ سفید چاکلیٹ کھانا چاہتے ہیں تو درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:

لیبل چیک کریں: 20فیصد کوکو بٹر ضرور ہونا چاہیے

رنگت: ہلکا پیلا یا کریمی رنگ، جو کوکو بٹر کی قدرتی رنگت ظاہر کرے

ساخت: نرم، ہموار اور کریمی، نہ کہ مومی

خوشبو: ہلکی کوکو جیسی مہک ہونی چاہیے

سفید چاکلیٹ کے مزیدار پکوان

اگر آپ سفید چاکلیٹ کے چاہنے والے ہیں تو ان مزیدار پکوانوں کو ضرور آزمائیں:

وائٹ چاکلیٹ چیزکیک : رسبری کے ساتھ پیش کیا گیا کریمی اور خوش ذائقہ چیزکیک

بیری کمپوٹ کے ساتھ وائٹ چاکلیٹ پارفیٹ: ایک ہلکی اور دل لبھانے والی میٹھی ڈش

بادام اور وائٹ چاکلیٹ گُجیا : روایتی میٹھے کو ایک جدید ذائقہ

آم اور وائٹ چاکلیٹ موس: موسمِ گرما کے لیے خاص آم سے بھری ڈش

تو اب جب بھی کوئی کہے کہ سفید چاکلیٹ ”اصلی“ چاکلیٹ نہیں ہے، تو آپ نہ صرف اس کی حقیقت جانتے ہیں بلکہ اس کے ذائقے اور معیار کو سراہنا بھی جانتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters