پی ایس ایل 10 کا بخار اپنے عروج پر ہے، مگر میدان سے ہٹ کر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
جی ہاں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) نے وہ کر دکھایا جو حقیقت میں شاید ممکن نہ ہو۔ گلوکاری میں نام کمانے والے چاہت فتح علی خان کو بابر اعظم کے سامنے باؤلنگ کرواتے دکھا دیا گیا۔
بیٹر کی بال نے امپائر کا سر پھاڑ دیا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت بھائی پورے رن اپ کے ساتھ آ رہے ہیں اور بابر اعظم، جو اس وقت پشاور زلمی کے کپتان ہیں، انہیں ایک خوبصورت چھکا رسید کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ اے آئی کا کمال ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جیسے تہلکہ مچ گیا ہو۔
لوگوں نے ہنستے ہنستے کمنٹ سیکشنز کو آباد کر دیا۔ کسی نے کہا ”چاہت بھائی کو اگلے پی ایس ایل میں چانس دو“، تو کوئی بولا ”بابر کم از کم اے آئی میں تو فارم میں آگئے!“
چیٹ جی پی ٹی کے پراسرار رویے نے صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا
دراصل، یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب چاہت فتح علی خان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ میدان میں باؤلنگ ایکشن کی پریکٹس کر رہے تھے۔ بس پھر کیا تھا، کسی ذہین دماغ نے اے آئی کا استعمال کیا اور بابر کو ان کے مدِمقابل لا کھڑا کیا۔
ادھر بابر اعظم کی اصل فارم کی بات کریں توواضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں بابر اعظم پشاور زلمی کی کپتانی کر رہے ہیں، تاہم ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔
اب تک کھیلے گئے چار میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس پر بابر کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔
پوسٹ پر ہونیوالےصارفین کے چند دلچسپ تبصرےکچھ اس طرح ہیں۔