سوشل میڈیا پر کھانے پینے کے عجیب و غریب تجربات اکثر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن کھانے کے ساتھ یہ غیر ضروری تجربات کبھی کبھار حد سے تجاوز کر جاتے ہیں، اور سوشل میڈیا پر نہ صرف توجہ کا مرکز بنتے ہیں بلکہ شدید عوامی ردعمل بھی سمیٹتے ہیں۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران ہی نہیں بلکہ ناراض بھی کر دیا۔

پرانی اٹالین گاڑی کی نئے ’کیوٹ‘ انداز میں واپسی

اس ویڈیو میں ایک بلاگر ایک ناریل پانی بیچنے والے سے فرمائش کرتا ہے کہ وہ لیز چپس کے پیکٹ میں ناریل پانی ڈال دے اور وہ دکاندار اس انوکھے مطالبے پر عمل بھی کرتا ہے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پیج @swadkediwane پر شیئر کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دکاندار لیز کے پیکٹ کو کاٹتا ہے، پھر ناریل کا اوپری حصہ کاٹ کر اس میں سے پانی پیکٹ میں انڈیلتا ہے۔

7 گانے اور موسیقیاں جنہیں سننے والا جان سے جاتا ہے

بعد ازاں وہ ناریل کی ملائی (نرم گودا) بھی اس میں شامل کرتا ہے۔ بلاگر آخر میں اس عجیب و غریب امتزاج کو چکھتے ہوئے نظر آتا ہے۔

ویڈیو کو اب تک انسٹاگرام پر 30 لاکھ (3 ملین) سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، مگر بیشتر صارفین نے اس تجربے کو فضول اور غیر ضروری قرار دیا ہے۔

کچھ دلچسپ اور غصے بھرے تبصروں میں کہا گیا،“ناریل کے ساتھ انصاف کرو!“کسی نے کہا ”صحت مند ناریل پانی کو خراب کر دیا۔“

ایک اور صارف نے یہ بھی کہا کہ، ”یہ کھانے یا پینے کی چیز نہیں، صرف پیسے کا ضیاع ہے۔“

ایک صارف کا کہنا تھا ”احساس ہوا کہ لیز اور ناریل دونوں کا دل دکھا دیا گیا ہے۔“

کسی دل جلے نے تبصرہ کیا، ”آخری قدرتی چیز بھی غیر صحت مند بنا دی گئی ہے!“

حتیٰ کہ سوئگی انسٹامارٹ جیسے مشہور برانڈ نے بھی طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ، ”چپس اور ناریل پانی دونوں ہم لا دیں گے، پر پلیز یہ سب مت کرو!“

جہاں کچھ صارفین نے اسے تفریحی انداز میں لیا، وہیں اکثریت نے اسے غذائی بدذوقی اور ”غذائیت کی توہین“ قرار دیا۔

More

Comments
1000 characters