بنگلورکرناٹک پولیس کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی اوم پرکاش کے قتل کا معاملہ نیا رُخ اختیار کر چکا ہے، جب کہ اس ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات نے کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مقتول کی بیوی پَلاوی، جو اس کیس کی مرکزی ملزمہ قرار دی جا چکی ہیں، واردات سے قبل مسلسل پانچ دن تک گوگل پر یہ سرچ کرتی رہیں کہ گردن کے قریب خون کی رگیں کاٹنے سے موت کیسے واقع ہوتی ہے۔
بھارت : سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرکے لاش کے 15 ٹکڑے کر دیے
اوم پرکاش کو اتوار کی شام ان کے بنگلور میں واقع گھر پر چاقو کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اُنہیں تیز دھار ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے قتل کے شبہے میں اُن کی بیوی اور بیٹی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کی، پَلاوی کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، جب کہ بیٹی کرِتی کو ’نِمنس اسپتال‘ میں نفسیاتی معائنے کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پَلاوی کو تفتیشی عمل کے دوران جائے واردات پر لے جایا گیا، جہاں وہ ’گھریلو تشدد‘ کا ذکرکرتی رہیں۔ قتل سے قبل پَلاوی نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں پیغامات بھیجے، جن میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ہی گھر میں یرغمال بنی ہوئی ہیں اور ان پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زہر دیے جانے اور بیٹی کی حفاظت سے متعلق گہرے خدشات کا اظہار بھی کیا۔
بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
بنگلور پولیس کمشنر بی دایانند نے اس ہائی پروفائل مقدمے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کا معاملہ مرکزی جرائم برانچ کے سپرد کر دیا ہے، جو آج سے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کرے گی۔