مسلمان ملک ایتھوپیا میں پہلی بار نشر ہونے والے ڈیٹنگ شو ”لیٹے: لُکنگ فار لَو“ نے ملک میں روایتی معاشرتی اقدار اور محبت کے اظہار کے رائج طریقوں پر گہری بحث چھیڑ دی ہے۔ اس شو کی فاتح، 25 سالہ سوشل میڈیا کریئیٹر ”بیتھیل گیتاہون“ ہیں، جنہوں نے 38 سالہ انشورنس ایجنٹ ”مسیح ہائیلے میسکل“ کا دل جیت لیا۔
شو کا فارمیٹ امریکی شو ”The Bachelor“ سے متاثر تھا۔ دس خواتین کو ایک مرد کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف مقابلوں میں حصہ لینا پڑا۔ جن میں باکسنگ، باسکٹ بال، اور یہاں تک کہ ایک گدے (mattress) کا اشتہار بنانا بھی شامل تھا۔
یوٹیوب پر نشر ہونے والے اس پروگرام کو اب تک چھ لاکھ بیس ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، اور بیتھیل کے مطابق ’یہ کامیابی آج بھی کسی اعزاز سے کم نہیں لگتی۔‘
مشہور فلم ’ٹوائی لائٹ‘ کی اداکارہ کرسٹین نے لڑکی سے ’شادی‘ کرلی
تاہم، سبھی اس تبدیلی کو خوش آئند نہیں سمجھتے۔
بی بی سی کے مطابق ایتھوپین وی لاگر سمیرے کاسایے نے اس تصور کو ”مکمل طور پر مغربی“ قرار دیا اور کہا کہ ’ایتھوپیا میں رشتے ہمیشہ نجی اور خاندان تک محدود ہوتے ہیں۔‘
بعض نقادوں نے شو پر خواتین کو ”خریدی جانے والی چیزوں“ کے طور پر پیش کرنے کا الزام بھی لگایا۔
ایک یوٹیوب صارف نے لکھا، ’خواتین، آپ کوئی چیز نہیں کہ پیسے والا آپ کو خرید لے!‘
تاہم، بیتھیل ان اعتراضات سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’شو کا اصل مقصد مختلف پس منظر کی خواتین کو پیش کرنا تھا۔ ہر ایک کی اپنی جدوجہد اور کہانیاں تھیں جو عام طور پر ایتھوپین میڈیا میں دکھائی نہیں جاتیں۔‘
شو میں شریک خواتین میں ہوٹل منیجرز، فلائٹ اٹینڈنٹس، اکاؤنٹنٹس شامل تھیں جنہوں نے نہ صرف ایک دوسرے سے قریبی دوستی بنائی بلکہ ناظرین سے اپنی زندگی کی کٹھن حقیقتیں بھی بانٹیں۔
اداکارہ ویوین نے بتایا کہ وہ اریٹریا سے اکیلی فرار ہو کر ایتھوپیا پہنچی تھیں اور پچھلے پانچ سال سے اپنی والدہ سے نہیں مل سکیں۔
فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی
ماڈل راحیل نے اسکول چھوڑ کر اپنے بہن بھائیوں کے لیے کئی نوکریاں کیں، جبکہ دیگر خواتین نے غم اور جذباتی تعلقات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروڈیوسر متاسیبیا یوسف کے مطابق یہ شو ”اپنے وقت کی نمائندگی“ بن گیا ہے۔
ان کے مطابق، ’یہ شو فحاشی سے دور ہے، صرف جان پہچان، بات چیت اور محبت کے ابتدائی مراحل کو دکھاتا ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ شو نے ناظرین کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ ’ہماری ثقافت کیا ہے؟ کیا ہم سب ایک جیسے ہیں؟‘
شو کے کامیاب انعقاد کے بعد ”D!nk TV“ نے اس کا دوسرا سیزن بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس بار ایک خاتون دس مرد امیدواروں میں سے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کریں گی۔
تاہم بیتھیل اور مسیح کی کہانی شاید یہاں ختم ہو چکی ہے۔
لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
بیتھیل نے بتایا، ’وہ امریکہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں، اور لمبی دوری کی وجہ سے ہمارا رشتہ آگے نہیں بڑھ سکا۔‘
لیکن بیتھیل اب بھی دیگر شریک خواتین سے جڑی ہوئی ہیں، جنہیں وہ اپنی ”سورورٹی“ یعنی بہنیں کہتی ہیں۔
بیتھیل کو فخر ہے کہ شو نے ”ایتھوپیا کی رومانوی پہچان“ دنیا کو دکھائی، اور وہ پرامید ہیں کہ اب ایتھوپیا میں خواتین کو میڈیا میں بہتر اور متنوع انداز میں پیش کیا جائے گا۔