بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اگرچہ 2018 سے بڑی اسکرین سے غائب ہیں، مگر مداحوں کے دلوں پر آج بھی راج کر رہی ہیں۔
انہوں نے 2008 میں یش راج فلمز کی سپرہٹ فلم ”رب نے بنا دی جوڑی“ سے شروعات کی تھی، جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں۔
لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
تاہم ایک حیران کن انکشاف میں کرن جوہر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی انوشکا شرما کو فلم انڈسٹری میں موقع نہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔
2016 کے مامی فلم فیسٹیول کے دوران، جہاں وہ انوشکا کے ساتھ اے دل ہے مشکل کی پروموشن کے سلسلے میں شریک تھے، انہوں نےایک گفتگو میں کہا کہ، ”میں نے انوشکا شرما کا کیریئر تباہ کرنے کی پوری کوشش کی تھی۔ جب آدتیہ چوپڑا نے مجھے اس کی تصویر دکھائی تو میں نے فوراً کہا کہ اُسے سائن مت کرنا۔ میں کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا۔“
انوشکا، جو کرن کے برابر بیٹھی تھیں، اس انکشاف پر ہنستی رہیں۔
یہ ویڈیو وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے اور کرن جوہر کے اس بیان کو لے کر نیپوٹزم (اقربا پروری) کے مباحثے ایک بار پھر شدت اختیار کر لیتے ہیں۔
ادھر کرن جوہر کی جسمانی تبدیلی بھی خبروں میں ہے حال ہی میں، کرن جوہر کے وزن میں حیران کن کمی کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔
کئی لوگوں نے الزام لگایا کہ وہ اوزیمپک (ذیابیطس کی دوا) کا استعمال کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ، میں اپنی صحت کے بہترین دور میں ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صرف ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے پیڈل بال اور سوئمنگ کو معمول کا حصہ بنایا ہے۔
وریں اثنا انوشکا کو آخری بار 2018 کی فلم زیرو میں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے 2022 میں چکدا ایکسپریس سے کم بیک کا اعلان کیا تھا، لیکن یہ فلم تاحال غیر معینہ مدت کے لیے التواء کا شکار ہے۔