مشہور بھارتی کرائم ڈرامہ سیریز سی آئی ڈی میں اے سی پی پرادیومن کا کردار ادا کر کے ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والے معروف اداکار شیو اجی ستم آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے فنی سفر اور زندگی کے دلچسپ موڑوں کو یاد کیا جا رہا ہے۔

شیو اجی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز بطور بینک کیشئر کیا، ایک ایسی نوکری جس میں استحکام ضرور تھا لیکن شہرت نہیں۔ مگر قسمت نے ان کے لیے ایک بالکل مختلف راستہ چُنا تھا۔

فواد خان کی دبئی میں ’عبیر گلال‘ کی تقریب میں شرکت پر پاکستانی مداحوں کا شدید ردعمل

ایک دن ان کے بینک میں ایک ڈرامائی مقابلے کا انعقاد ہوا، جس میں شیو اجی نے بھرپور شرکت کی اور اپنی اداکاری سے سب کو حیران کر دیا۔

یہ موقع ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، جب وہاں موجود سینئر اداکار بال دھوری (جو رامائن میں راجہ دشرتھ کا کردار نبھا چکے تھے) نے ان کے ٹیلنٹ کو پہچانا اور انہیں اپنے موسیقی پر مبنی ڈرامے سنگیت وراد میں اداکاری کا پہلا موقع دیا۔

اداکاری کا یہ پہلا تجربہ شیو اجی کے لیے اتنا خاص ثابت ہوا کہ انہوں نے اپنی بینک کی نوکری چھوڑ کر مکمل طور پر اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ان کی محنت اور لگن نے انہیں وہ مقام دلایا جس کا خواب انہوں نے شاید کبھی دیکھا بھی نہ تھا۔

سی آئی ڈی میں ان کی بطور اے سی پی پرادیومن شاندار پرفارمنس نے انہیں گھر گھر میں مشہور کر دیا۔ یہ کردار نہ صرف ان کی شناخت بنا بلکہ بھارتی ٹی وی کے تاریخ ساز کرداروں میں شامل ہو گیا۔

حال ہی میں یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ سی آئی ڈی میں اے سی پی پرادیومن کی موت کے بعد ایک بڑا کم بیک دکھایا جا سکتا ہے، اور شائقین جاننا چاہتے ہیں کہ آیا اُن کی جگہ کوئی نیا کردار سامنے آئے گا یا پھر شیو اجی کسی سرپرائز واپسی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

آج، جب شیو اجی ستم 75 برس کے ہو چکے ہیں، ان کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر جذبہ سچا ہو تو کامیابی کسی بھی عمر میں حاصل کی جا سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters