شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور تیزی سے شہرت پانے والی اداکارہ کومل میر نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی حقیقت بیان کردی۔

کومل میر ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ ”اے دل“ میں شاندار اداکاری کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل وہ ”بادشاہ بیگم“، ”عہد وفا“، ”وہشی“، ”ریشم گلی کی حسن رانی“، ”قلندر“، ”بے نام“ اور ”تیرے آنے سے“ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟

حال ہی میں کومل میر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے وزن میں اضافے، موٹی شیمنگ اور کاسمیٹک سرجری سے متعلق گردش کرتی قیاس آرائیوں پر کھل کر بات کی۔

عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارکباد پر ویڈیو کتنے میں پڑی، چاہت فتح علی خان کا حیران کن انکشاف

کاسمیٹک سرجری کے سوال پر کومل میر نے صاف الفاظ میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ، مجھے لگتا ہے آج کل عام لوگ بھی مشہور شخصیات سے زیادہ کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کروا رہے ہیں۔ میں خود صرف فیشل کے لیے کلینک جاتی ہوں، لیکن وہاں گھریلو خواتین کو بڑے بڑے جمالیاتی علاج کرواتے اور بھاری بل ادا کرتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔

انہون نے مزید کہا کہ، میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی۔ لوگ میری ڈبل ٹھوڑی دیکھ کر یہ سب اندازے لگا رہے ہیں۔

موٹی شیمنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کومل کا کہنا تھاکہ، جب میں پتلی تھی تب بھی لوگوں کو اعتراض تھا اور اب جب میں نے صرف 6 کلو وزن بڑھایا ہے تو تب بھی لوگوں کو مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ، حقیقت یہ ہے کہ یہ وزن میں نے ایک آنے والے ڈرامے کے لیے جان بوجھ کر بڑھایا ہے، لیکن بدقسمتی سے وہ پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ میں نے یہ قدم جانتے بوجھتے ہوئے اٹھایا تھا اور میں اس جسمانی تبدیلی سے خوش ہوں۔ زندگی میں پہلی بار ایسا لگا جیسے مجھے خود کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

اپنےاوپر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ نے پیغام دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ میرے بڑھتے وزن پر حسد کر رہے ہیں، اُن سے گزارش ہے کہ مجھے جینے دیں۔ میں جلد ہی جم جوائن کرکے دوبارہ اپنی فٹنس حاصل کروں گی۔

اپنے ڈائٹ پلان کے بارے میں ان کا کہنا تھا، جو لوگ میرے ڈائٹ پلان کے بارے میں پوچھ رہے ہیں، اُن کے لیے خوشخبری ہے کہ میں جلد ہی اپنا پلان شیئر کرنے والی ہوں۔

More

Comments
1000 characters