عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کردی۔

انجلینا جولی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور بحری حملوں میں شدت آگئی ہے اور نہ صرف فلسطینی عوام کو جبری طور پر بے گھر کیا جارہا ہے بلکہ امداد کو بھی جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے، اس طرح فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کی جا رہی ہیں۔

انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی 20 سال تک خیرسگالی کی سفیر اور نمائندہ خصوصی رہی ہیں اور ماضی میں بھی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

انجلینا جولی نے فارسی نظم کے زریعے سب کہہ ڈالا

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نومبر 2024 میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآف گیلانٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا کر رہا ہے۔

More

Comments
1000 characters