جاپانی گلوکارہ یوزوکی ناکاشیما، جو کہ لڑکیوں کے مقبول گروپ (Sakurazaka46) کی رکن ہیں، نے اپنے روزمرہ کے غیر معمولی معمولات کو مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔

رپورٹ کے مطابق میوزک انڈسٹری میں اپنے مصروف کیریئر کے باوجود، گلوکارہ یونیورسٹی میں شرکت کے لیے ٹوکیو سے فوکوکا کا سفر طے کرتی ہیں، جو تقریباً 1 ہزار کلومیٹر دور واقع ہے۔

یوٹیوب پر اپنے نئے ڈیلی بلاگ میں جاپانی گلوکارہ یوزوکی ناکاشیما نے انکشاف کیا کہ وہ روزانہ صبح 5 بجے اٹھتی ہیں اور اپنے کالج کے لیے 2 گھنٹے کی فلائٹ لیتی ہیں۔ وہ صبح 9.30 بجے کے قریب کٹاکیوشو ائیرپورٹ پر اترتی ہیں، جس کے بعد وہ ٹیکسی یا بس کے ذریعے فوکوکا میں اپنی یونیورسٹی پہنچتی ہیں۔

وائرل چاکلیٹ نے دنیا بھر میں پستوں کی قلت پیدا کردی

دی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ پورے یک طرفہ سفر میں دو گھنٹے سے زائد کا وقت لگتا ہے اور روزانہ 15,000 ین (تقریباً 29,543 پاکستانی روپے) سے زائد خرچہ آتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناکاشیما ٹوکیو اور فوکوکا کے درمیان سفر کرتے ہوئے کلاسز میں شرکت کے لیے روزانہ 4 گھنٹے کی فلائٹ لیتی ہیں۔ انہوں نے سیکنڈری اسکول سے ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا۔

ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں، چھٹکارا کیسے پایا جائے؟

جاپانی گلوکارہ نے مزید بتایا کہ وہ اپنی فلائٹ کے دوران زیادہ تر وقت مطالعہ کرنے اور اسائنمنٹس کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ کالج کا وقت ختم ہونے کے بعد وہ اپنا دیگر وقت اپنے میوزک بینڈ گروپ کے ساتھ گزارتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters