نوجوانوں میں آئے روز مختلف رجحانات مقبول ہوتے ہیں وہیں اب گرین نیل نامی ٹرینڈ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
نوجوان اپنے ناخنوں کو سبز رنگ میں رنگ رہے ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے کثرت، امن اور خوش قسمتی جیسی اچھی چیزیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس رجحان کو ”گرین نیل تھیوری“ کا نام دیا گیا ہے۔
نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں گرین نیل تھیوری ٹرینڈ کی سرچز میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہرے ناخنوں کے دیکھے جانے سے کامیابی سے متعلق خیالات سوچنے میں مدد ملتی ہے۔
جعلی آم کی پہچان کے 8 آسان طریقے
اس طرح سرخ ناخن کا نظریہ کہتا ہے کہ اس سے رومانوی دلچسپی پیدا ہوسکتی ہے۔ نیلے ناخن کا نظریہ کہتا ہے کہ تعلقات میں لوگ اکثر نیلے ناخن کا انتخاب کرتے ہیں۔
پیراسیٹامول کی گولیاں بنٹیاں سمجھ کر پھانکنے والوں کیلئے امریکی ڈاکٹر کی وارننگ
نفسیات کے اعتبار سے سبز رنگ طویل عرصے سے شفا یابی، کشیدگی سے نجات، اور سکون سے منسلک کیا جاتا رہا ہے. یہ شاید ایک وجہ ہے کہ اسپتال اکثر اسے سجاوٹ میں استعمال کرتے ہیں تاکہ مریضوں کو پریشان کن ماحول میں آرام کرنے میں مدد ملے۔