بھارتی صوبے بہار میں بیٹی کے منگیتر کیساتھ فرار ہونے والی خاتون کے بعد اب ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں خاتون اپنی بیٹی کے سسر کیساتھ فرار ہوگئی ہے۔ اس واقعے نے دونوں خاندانوں میں شدید ہلچل مچادی۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جو کہ 4 بچوں کی ماں ہے، مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کیساتھ پیار کی پینگیں بڑھا کر فرار ہوگئی۔ مبینہ دلہے کا نام شیلندر سنگھ ہے۔
مامتا کے شوہر کا نام سنیل کمارسنگھ ہے جو کہ پیشے کے اعتبار سے ایک ٹرک ڈرائیور ہے۔ اس کی غیرموجودگی میں اس کی بیوی نے شیلندر کےساتھ ناجاجزتعلقات استوار کرلیے، سنیل کمار نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے پہلے ہی دونوں پر شک تھا۔
بھارت کی سب سے مہنگی شادی، 17 کروڑ کی ساڑھی، 90 کروڑ کے زیورات
11 اپریل کو مامتا نے شیلندر کو فون کیا اور دونوں زیورات، نقدی اور قیمتی سامان کے ساتھ غائب ہو گئے۔
مامتا کے بیٹے سچن نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ماں اکثر شیلندر کو گھر بلاتی تھی اور والد کے سفر پر ہونے کا فائدہ اٹھا کر اس سے ملاقات کرتی تھی۔
بھارت: بدمزاج شوہروں سے تنگ 2خواتین نے آپس میں شادی کرلی
داتاجنج کے سرکل آفیسر کے کے تیواری کے مطابق پولیس دونوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
علی گڑھ میں بیٹی کے منگیتر کے ساتھ خاتون فرار
اسی طرح کا ایک اور واقعہ چند روز قبل علی گڑھ میں رونما ہوا تھا جہاں ایک خاتون اپنی بیٹی کے منگیتر کے ساتھ شادی سے صرف 9 دن قبل فرار ہو گئی۔ خاتون نہ صرف بیٹی کی خوشیاں چھین کر چلی گئی بلکہ 2.5 لاکھ روپے نقدی اور زیورات بھی ساتھ لے گئی جو شادی کے لیے رکھے گئے تھے۔