لگژری کاروں کی بادشاہ ”رولز رائس“ نے اپنی نئی اور منفرد تخلیق ”فینٹم چیری بلوسم“ کو پیش کر کے دل موہ لیے ہیں۔ یہ کوئی عام گاڑی نہیں، بلکہ ایک ”ون آف ون“ شاہکار ہے، جو صرف ایک جاپانی کسٹمر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس خصوصی گاڑی کی تیاری تین سال سے جاری تھی، رولز رائس کے ماہرین نے جاپان میں اپنے کسٹمر سے ملاقات کی تاکہ ان کی یادوں اور جذبات کو گاڑی کے ہر کونے میں سمویا جا سکے۔

جاپانی ثقافت میں صدیوں پرانی روایت ”ہانامی“ یعنی پھولوں کا مشاہدہ، اسی سوچ کا عکس ہے جہاں خاندان اور دوست پھولوں کے سائے تلے بیٹھ کر موسم بہار کا جشن مناتے ہیں۔

اس جاپانی کسٹمر نے اپنی بچپن اور والدین کے ساتھ ہانامی کی یادوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کا ارادہ کیا، اور یوں ”فینٹم چیری بلوسم“ نے اس جذباتی ورثے کو محفوظ کیا۔

گاڑی کے اندر داخل ہوتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کسی چیری کے درخت کے نیچے بیٹھے ہیں۔

اسٹار لائٹ ہیڈ لائنر پر نازک سفید پھولوں سے سجی ہوئی شاخیں اور دروازوں پر جھڑتے ہوئے پتوں کی کشیدہ کاری، اس منظر کو مکمل کرتی ہے۔

یہ شاندار کڑھائی 6 مہینوں کی محنت کا نتیجہ ہے، جبکہ صرف ہیڈ لائنر پر 3 ہفتے لگے اور اس میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد ٹانکے لگائے گئے۔

رولز رائس نے پہلی بار ایسی کڑاہی کا استعمال کیا جس میں پتے ایسے ہیں جو نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہیں بلکہ چھونے پر محسوس بھی کیے جا سکتے ہیں۔

ہر پتہ ہاتھ سے بنایا گیا ہے، روشنی کے زاویوں کے مطابق رکھا گیا ہے، تاکہ گاڑی کی روشنیوں کے ساتھ ان کی خوبصورتی اور بڑھ جائے۔

باہر سے سفید گاڑی پر چیری بلاسم کا ہاتھ سے ڈیزائن بنایا گیا ہے۔

More

Comments
1000 characters