بھارتی سینما میں جہاں بڑے ناموں اور طویل قامت سپر اسٹارز کا راج ہے، وہیں ایک چھوٹے قد کا اداکار جعفر صادق تیزی سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
صرف 4 فٹ 8 انچ قد رکھنے والے جعفر نے اپنی زبردست اداکاری اور منفرد اسکرین موجودگی سے پربھاس، سلمان خان اور حتیٰ کہ رجنی کانت جیسے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عامر کی گوری کے ساتھ تصویر میں جنید خان کی موجودگی سے لوگ حیران کیوں؟
جعفر صادق کی عمر 29 سال ہے۔ وہ پہلے ایک ڈانسر تھے، لیکن 2020 میں تامل ویب سیریز ’پاوہ کادھیگل‘ سے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مشہور فلم ’وکرم‘ (414 کروڑ)، ’جیلر‘ (605 کروڑ)، اور ’جوان‘ (1150 کروڑ) جیسی سپر ہٹ فلموں میں اہم کردار ادا کیے۔
ان تین فلموں کی مجموعی کمائی 2100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جو انہیں بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں سے آگے لے گئی ہے۔
موجودہ دور میں صرف شاہ رخ خان ان سے آگے ہیں جن کی تین فلموں نے مجموعی طور پر 2600 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
کرن جوہر نے وزن میں حیران کن کمی کا راز بتا دیا
اگرچہ جعفر صادق نے ابھی تک کسی فلم میں مرکزی کردار نہیں نبھایا، لیکن ان کا فلموں کا انتخاب، اداکاری کی مہارت اور اسکرین پر اثر انگیز موجودگی انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ بنا رہی ہے۔
جعفر صادق کی کامیابی ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ کامیابی کے لیے قد نہیں، بلکہ قابلیت، جذبہ اور درست انتخاب اہم ہوتے ہیں۔
آج جعفر ان تمام لوگوں کے لیے امید کی ایک مثال بن چکے ہیں جو اپنے جسمانی قد و قامت کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔