عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارکباد پر ویڈیو کتنے میں پڑی، چاہت فتح علی خان کا حیران کن انکشاف
معروف سوشل میڈیا شخصیت اور گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اس بار ان کی توجہ کا مرکز کوئی نیا گانا نہیں بلکہ ایک دلچسپ انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ایک حالیہ ویڈیو بیان میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بدلے 250 پونڈز (تقریباً 92,500 روپے) وصول کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ صرف سالگرہ کی مبارکباد کے لیے 100 پونڈز چارج کرتے ہیں، اور یہی ان کی آمدنی کا ذریعہ ہے۔
ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کی ’سردار جی 3‘ میں اہم کردار میں نظر آئیں گی،ناصر چنیوٹی کا انکشاف
چاہت کا کہنا تھا،’یہ اب میرا فل ٹائم کام ہے۔ میں آپ کو انٹرٹین کرتا ہوں، آپ کا کاروبار پروموٹ کرتا ہوں، یوٹیوب چینلز اور ٹک ٹاکرز کی سپورٹ کرتا ہوں‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی ایونٹ میں شرکت کرنے یا پروموشنل ویڈیو بنانے کے پیسے لیتے ہیں، اور لوگ بخوشی انہیں مدعو کرتے ہیں۔
حرا مانی کی ہم شکل نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا
چاہت نے اپنی فیس کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ’میں ایک سے پانچ منٹ کی ویڈیو بناتا ہوں جس میں تعریف بھی ہوتی ہے، اور گانا بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ عام مبارکباد نہیں ہوتی۔‘
ان کے مطابق، کئی پاکستانی فنکار بھی ان سے اپنے ڈراموں اور دیگر پروموشنز کے لیے ذاتی نوعیت کی ویڈیوز اور اشتہارات بنواتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس انکشاف کے بعد ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ کئی افراد نے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھاکہ، ’آپ انٹرنیٹ سے غائب ہونے کے کتنے پیسے لیں گے؟‘
چاہت فتح علی خان نے تنقید کے باوجود اپنے کام اور آمدنی کے ماڈل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پیشہ ہے اور وہ اسی ذریعے سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔