اپرچترال کا سرسبز میدان قاقلشت اپنی خوبصورتی کے باعث ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
اپر چترال کا سرسبز وادی قاقلشت، جو فلک بوس پہاڑوں کے درمیان واقع ہے، اپنی خوبصورتی اور دلکش مناظر کی بدولت ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
یہ چترال شہر سے 75 کلومیٹر دور اور پاکستان کی تیسری بڑی چوٹی ترچمیر کے قریب واقع یہ میدان، نہ صرف قدرتی حسن سے مالا مال ہے بلکہ یہاں ہر سال منعقد ہونے والا ثقافتی فیسٹول بھی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
قاقلشت میدان کی لمبائی 15 اور چوڑائی 3 کلومیٹر ہے، اور یہاں مختلف کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
فیسٹیول کا مقصد چترال کی تہذیبی اور ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنا ہے۔ اگرچہ اس جشن کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، لیکن 1969 میں وادی چترال کے پاکستان کے ساتھ مشروط الحاق کے 34 سال بعد 2023 میں اس فیسٹول کو دوبارہ شروع کیا گیا، جو اب تک جاری ہے۔
قاقلشت کی خوبصورتی اور دلکش مناظر کی بدولت نہ صرف پاکستانی سیاح یہاں آتے ہیں بلکہ غیر ملکی سیاح بھی اس حسین مقام کی سیر کے لیے پہنچتے ہیں۔
فیسٹول میں چترال کا روایتی کھیل پولو، فٹ بال، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر دلچسپ کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس سے تماشائی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔