بالی ووڈ کے نامور اداکار اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اپنی نئی فلم ستارے زمین پر کے ذریعے ایک بار پھر سینما اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ یہ فلم 20 جون 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ستارے زمین پر ہسپانوی فلم ”کامپیونیس“ کا باضابطہ ہندی ریمیک ہے، جس کی ہدایت کاری آر ایس پراسانا نے کی ہے۔

فلم کی کہانی ایک باسکٹ بال کوچ (جس کا کردار عامر خان ادا کر رہے ہیں) کے گرد گھومتی ہے جو ذہنی معذوری کا شکار نوجوانوں پر مشتمل ایک ٹیم کو تربیت دیتا ہے اور ان میں خوداعتمادی، امید اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

کرن جوہر نے وزن میں حیران کن کمی کا راز بتا دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو 2007 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی مشہور فلم تارے زمین پر کا ایک غیر رسمی تسلسل بھی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بچوں کے جذبات، مشکلات اور ان کی ذہنی کیفیت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

نئی فلم کی کہانی میں بچوں کا ایک ایسا گروپ بھی شامل ہے جو مختلف نفسیاتی و جذباتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ فلم میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ جنیلیا ڈیسوزا بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ کے ریسٹورنٹ میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، فلم کی ریلیز پہلے 30 مئی 2025 کے لیے متوقع تھی، تاہم پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن مراحل مکمل ہونے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم بینوں کو اب عامر خان کے منفرد کردار اور متاثر کن کہانی پر مبنی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

More

Comments
1000 characters