پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔
وہ آنے والی رومانوی ڈرامہ فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے اور اس کی کہانی محبت، جذبات اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔
کرن جوہر نے وزن میں حیران کن کمی کا راز بتا دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل وانی کپور نے ایک انٹرویو میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے، تو انہوں نے فوراً فواد خان کا نام لیا اور ان کی بھرپور تعریف کی۔
فلم ”جاٹ“ تنازعہ کا شکار، سنی دیول اور دیگر اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج
وانی نے کہا، ’فواد کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ وہ نہ صرف باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ان کا دماغ بھی ایک شاندار تخلیقی ساتھی کی مانند کام کرتا ہے۔ وہ ایک ایسے فنکار ہیں جنہیں سینما کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ انہیں پردے پر دیکھنا خوشی کی بات ہے۔‘
فلم ”عبیر گلال“ کا ٹریلر اور دو گانے پہلے ہی ریلیز ہو چکے ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم کے سینماٹوگرافی، موسیقی اور فواد و وانی کی کیمسٹری نے سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کی ہے۔
فواد خان کے مداح انہیں ایک بار پھر بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں، اور یہ فلم ان کے بالی ووڈ کیریئر میں ایک اور نمایاں اضافہ ہو سکتی ہے۔
عبیر گلال دنیا بھر میں 9 مئی 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔