پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان حرا مانی اپنی منفرد شخصیت، بے ساختہ انداز، اور شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

حرا مانی نہ صرف ٹی وی اسکرینز بلکہ سوشل میڈیا، خاص طور پر انسٹاگرام پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں، جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی، ویڈیوز، تصاویر اور لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، ترکیہ میں شاندار مہندی کی تقریب

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ویڈیو میں موجود شخصیت کو دیکھ کر صارفین الجھن میں پڑ گئے کہ یہ حرا مانی ہیں یا کوئی اور؟

تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس ہیں، جو انسٹاگرام پر والدین کی رہنمائی کے لیے مثبت تربیتی مواد شیئر کرتی ہیں۔

ڈاکٹر اقدس کی شکل، آواز، اور بولنے کے انداز نے شائقین کو اس حد تک چونکا دیا کہ کئی صارفین نے انہیں ”حرا مانی کا بہتر ورژن“ قرار دے دیا۔

سونیا حسین کا والدین کو معاف کرنے اور بڑی بہن ہونے کے دباؤ پر جذباتی اظہار

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”آپ کی آواز اور انداز بالکل حرا مانی جیسے ہیں، کیا واقعی آپ وہی ہیں؟“

ایک اور صارف نے کہاکہ،”آپ تو حرا مانی سے بھی زیادہ مشابہ لگتی ہیں، یہ حیران کن ہے!“

ڈاکٹر اقدس کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ لوگ دونوں کی تصاویر کا موازنہ کر رہے ہیں اور یہ سوال گردش میں ہے کہ آیا یہ صرف اتفاق ہے یا ان کے درمیان کوئی رشتہ داری بھی ہے؟

جہاں ایک طرف سوشل میڈیا صارفین اس مشابہت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب ڈاکٹر اقدس کی مسکراہٹ، مہذب گفتگو، اور مثبت پیغام رسانی نے بھی انہیں مداحوں کا دل جیتنے میں مدد دی۔

دوسری جانب، حرا مانی بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کبھی بالی وڈ گانوں پر گنگناتی ویڈیوز کی وجہ سے، تو کبھی عید پر بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ غصے میں آ کر ”گھر کے دروازے تک توڑ دیتی ہیں“ ان کے اس اعتراف نے بھی خاصی توجہ حاصل کی۔

More

Comments
1000 characters