بولی وڈ کی مشہور زمانہ کامیڈی فلم ”نو انٹری“ کے سیکوئل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، جس میں اس بار ارجن کپور، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اداکارہ تمنا بھاٹیا کو اس فلم کی مرکزی خاتون کردار کے لیے منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

نو انٹری 2 کی شوٹنگ جلد ہی شروع کر دی جائے گی، ڈائریکٹرانیس بزمی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تمنا بھاٹیا کا کردار 2005 میں بپاشا باسو کے کردار سے ملتا جلتا ہوگا۔ شائقین تمنا کو کامیڈی ژانر میں دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں، کیوں کہ اس سے پہلے وہ زیادہ تر رومانوی یا سنجیدہ کرداروں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

فی الوقت وہ اجے دیوگن کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ”رینجر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا آغاز حال ہی میں ہوا ہے۔

انیل کپور نے ’نو انٹری 2‘ میں اپنی جگہ لیے جانے پر خاموشی توڑ دی

دوسری جانب، ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ بھی فلمسازوں کی بات چیت جاری ہے، اور ان کا نام بھی ”نو انٹری 2“ کے لیے زیر غور ہے۔

فلم کے پروڈیوسر بونی کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ، فلم کی شوٹنگ جون یا جولائی 2025 میں شروع ہو جائے گی اور اسے دیوالی کے موقع پر، 26 اکتوبر 2025 کو ریلیز کرنے کا ارادہ ہے۔’

یاد رہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی ”نو انٹری“ نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا تھا۔ یہ ایک ہندی زبان کی کامیڈی فلم تھی جس کی ہدایتکاری انیس بزمی نے کی تھی اور پروڈیوسر بونی کپور تھے۔

فلم میں انیل کپور، سلمان خان، فردین خان، بپاشا باسو، ایشا دیول، لارا دتہ اور سیلینا جیٹلی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور 2005 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی تھی۔

اب اس کے سیکوئل سے بھی بڑی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters