پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کریئیٹر طلحہ احمد اس وقت سوشل میڈیا پر اپنی تخلیقی اور بامقصد ویڈیوز کی بدولت تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ وہ ایک ”ون مین شو“ ہیں جو اپنے ویڈیوز میں مختلف مزاحیہ کردار خود نبھاتے ہیں، اور یہی ان کی پہچان بنتا جا رہا ہے۔

طلحہ کا اندازِ بیان نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ اس میں چھپی سماجی تنقید اور سبق آموز پیغام ان کے کانٹینٹ کو باقی تخلیق کاروں سے ممتاز بناتا ہے۔ انہوں نے صرف ایک سال کے اندر انسٹاگرام پر 3 لاکھ 52 ہزار فالوورز حاصل کر لیے ہیں، جو ان کی مقبولیت اور اثر انگیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محبت رنگ لے لائی؟ ربیکا خان نے حسین ترین سے جلد شادی کا اشارہ دے دیا

حال ہی میں طلحہ احمد نے ایک انٹرویو میں اپنے تخلیقی سفر اور ذاتی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہاکہ ، میں نے جولائی 2024 میں ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ شروع شروع میں میں نے کچھ وقفے لیے، لیکن 2025 میں میں نے باقاعدگی سے ویڈیوز اپلوڈ کرنا شروع کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ ایسا کانٹینٹ بناؤں جو سب کے لیے دوستانہ ہو، جس سے ہر شخص جُڑ سکے۔

محدود وسائل ہونے کے باوجود انہوں نے کسی کمی کو اپنے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔طلحہ کے بھائی نے انکشاف کیا کہ، طلحہ کے پاس ابتدا میں اپنا موبائل نہیں تھا۔ وہ اکثر اپنی بہن کا فون لے کر ویڈیوز بناتے تھے۔ ان کی بہترین ویڈیوز عام فون سے بنی ہیں، اور اب وہ پروفیشنل آلات خریدنے والے ہیں۔

خاتون یوٹیوبر نے شوہر کو دوپٹے سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا

طلحہ احمد ایک تھیلیسیمیا کے مریض ہیں، مگر انہوں نے کبھی اپنی بیماری کو اپنی شناخت پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ، میں نے تعلیم جاری رکھی، خود کو عام انسان کی طرح رکھا۔ اب میری پہچان میری بیماری نہیں بلکہ میرا کام ہے۔

طلحہ کے مداح ان کی زبان و بیان کی مہارت، تخلیقی سوچ، اور اخلاقی پیغام رسانی کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ ان کے ویڈیوز میں موجود مزاح، سچائی اور درس آموز انداز ناظرین کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ کچھ سوچنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters