پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
انوشے اشرف، جو کہ پاکستان کی صف اول کی وی جیز میں شمار کی جاتی ہیں، اس وقت ترکیہ میں اپنی شادی کی خوشیوں میں مصروف ہیں جہاں ان کے اہل خانہ، قریبی دوست اور رشتہ دار بھی موجود ہیں۔
محبت رنگ لے لائی؟ ربیکا خان نے حسین ترین سے جلد شادی کا اشارہ دے دیا
گزشتہ برس 30 جون کو انوشے اشرف نے اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ نکاح کیا تھا، جو کہ ایک نجی تقریب میں منعقد ہوا تھا۔ اس تقریب میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اب، ایک سال بعد ان کی باضابطہ شادی کی تقریبات کا آغاز ترکیہ میں ہو چکا ہے، جہاں ان کی مہندی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
سونیا حسین کا والدین کو معاف کرنے اور بڑی بہن ہونے کے دباؤ پر جذباتی اظہار
سوشل میڈیا پر انوشے اشرف کی دلکش ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ایک ویڈیو میں انہیں عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے اسٹیج پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انوشے نے اس موقع پر نومی انصاری کا تیار کردہ خوبصورت مِنت گرین اور گُل کاریوں سے سجا لہنگا زیب تن کیا جو سنہرے کام سے مزین تھا۔
انوشے کے مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تقریب میں میڈیا سے وابستہ شخصیات سمیت کئی دوست احباب شریک ہوئے اور انہوں نے اس حسین لمحے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔