منیپولس: ایک میجر لیگ بیس بال میچ کے دوران تجربہ کار امپائر ہنٹر وینڈلسٹیڈ کو ایک تیز رفتار لائن ڈرائیو گیند چہرے پر لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا، جہاں اُن کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ بدھ کو منی سوٹا ٹوئنز اور نیویارک میٹس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پیش آیا، جب میٹس کے کھلاڑی ٹائرون ٹیلر کے بلے سے گیند سیدھی فرسٹ بیس کے پیچھے کھڑے امپائر وینڈلسٹیڈ کے سر پر جا لگی۔

ناراض بھارتی کرکٹ بورڈ نے مساجر سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کی وکٹیں اُڑا دیں

کریو چیف ٹوڈ ٹیچنر نے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ:

”وینڈلسٹیڈ ہوش میں تھے اور بات چیت کر رہے تھے، لیکن اُنہیں احتیاطاً کنکشن پروٹوکول سے گزارا جا رہا ہے۔ امید ہے صرف چند ٹانکوں کی ضرورت ہو گی۔“

ونود کامبلی کی آمدنی دوگنی ہوگئی، نہ بی سی سی آئی نہ ٹنڈولکر، کون بنا مسیحا؟

میجر لیگ بیس بال (MLB) نے بھی تصدیق کی ہے کہ وینڈلسٹیڈ مزید ٹیسٹوں سے گزر رہے ہیں، لیکن جب ان کی طبی ٹیم سے بات ہوئی تو وہ ”اچھے موڈ میں“ تھے۔

ایم ایل بی نے مزید کہا کہ، ’ہم اُن کی صحت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی مکمل صحتیابی کی امید کرتے ہیں۔‘

حادثے کے فوراً بعد میدان میں موجود تمام کھلاڑی، چاہے کسی بھی ٹیم سے تعلق رکھتے ہوں، خوفزدہ دکھائی دیے۔ گیند کے لگتے ہی وینڈلسٹیڈ زمین پر گر پڑے اور چند لمحے وہیں لیٹے رہے۔ بعد ازاں، ٹیم کے طبی عملے کی مدد سے وہ آہستہ آہستہ خود چلتے ہوئے میدان سے باہر گئے، جبکہ اُن کے سر کے بائیں جانب ایک تولیہ دبایا ہوا تھا۔

فرسٹ بیس مین ٹائی فرانس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ۔’یہ سب کچھ پلک جھپکتے میں ہوا۔ ہم صرف دعا کر سکتے ہیں کہ وہ جلد صحتیاب ہوں، کیونکہ ایسا منظر کوئی نہیں دیکھنا چاہتا۔‘

ٹیم کے مینیجر روکو بالڈیلی نے بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’ہم سب اُن کے لیے دعا گو ہیں۔ خوشی ہے کہ وہ اپنے قدموں پر چل کر باہر گئے۔ یہ کسی بھی بدتر صورتحال سے بہتر ہے۔‘

53 سالہ ہنٹر وینڈلسٹیڈ بیس بال میں امپائرنگ کے 28 ویں سیزن میں ہیں اور ایک تجربہ کار امپائر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ حادثے کے بعد، تین رکنی امپائر ٹیم میں سے ایڈم ہاماری نے فرسٹ بیس کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

یاد رہے، ایم ایل بی نے 2008 سے بیس کوچز کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا تھا، ایک سال بعد جب مائیک کولباف کی موت ایک تیز گیند کے وار سے واقع ہوئی تھی۔

More

Comments
1000 characters