اگر ہم آپ سے یہ کہیں کہ کم قیمت میں آپ کو ایسا بیوٹی پروڈکٹ مل سکتا ہے جو جھریوں کو مٹا دے، سیاہ حلقے ختم کر دے، اور عمر کے دھبوں کو ہلکا کر دے، تو شاید آپ اسے مذاق سمجھیں گی۔
لیکن یہ کوئی مذاق نہیں! ویسلین، جو ایک سادہ سی پروڈکٹ ہے، دراصل بیوٹی کی دنیا کا ایک چھپا ہوا معجزہ ہے جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔
کہیں آپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکارتو نہیں؟ یاد رکھیے آپ کی آنتوں کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے
ویسلین صرف دادی اماں کے خشک ہونٹوں یا بچوں کے ریشزکے لیے ہی نہیں ہے، یہ ایک طاقتور بیوٹی پروڈکٹ ہے جو آپ کی جلد کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کے لیے بھی ایک کامل معالج ثابت ہو سکتا ہے۔
تھوڑی تخلیقیت اور کچن میں موجود اجزاء کے ساتھ، آپ ایک حقیقی بیوٹی تھراپی کا لطف اٹھا سکتی ہیں، اور وہ بھی بغیر کسی بھاری خرچ کے۔ تو اب وقت آ گیا ہے کہ ااپنے بیوٹی ریوولوشن کا آغاز کریں۔
بھارتی لڑکی کا انوکھا مشغلہ: اپنے شکار کئے گئے مچھروں کا بائیو ڈیٹا جمع کرنے لگی
اگر آپ سوچتی ہیں کہ بیوٹی پروڈکٹس صرف مہنگے سیریمز یا کیمیائی اجزاء تک محدود ہیں، تو ویسلین آپ کا نیا دوست ثابت ہو سکتا ہے۔
آپ کی کچن کی چند عام چیزوں کے ساتھ، ویسلین سے آپ گھر پر ہی ایک شاندار بیوٹی سپا تجربہ حاصل کر سکتی ہیں۔ اس میں نہ کوئی کیمیکل ہوتا ہے، نہ ہی کوئی مہنگا سیریم۔ یہ ایک بیوٹی انقلاب ہے جس کا آغاز پچھلے دور سے ہوتا ہے، اور آپ کی جلد اسے پسند کرے گی۔
سیاہ دھبے مٹانے کا جادُو: ویسلین + لیموں
اگر آپ کی جلد پر سورج کی تابکاری یا ہارمونز کی وجہ سے سیاہ دھبے ہیں، تو ان سے نجات پانے کے لیے آپ کے پاس پہلے سے موجود حل ہے۔
ایک چمچ ویسلین میں چند قطرے تازہ نچوڑے ہوئے لیموں کے رس کے ڈالیں۔ لیموں میں موجود وٹامن سی قدرتی طور پر جلد کو ہلکا کرتا ہے جبکہ ویسلین جلد کو خشکی اور جلن سے بچانے کے لیے ایک حفاظتی تہہ بناتا ہے۔
اس مکسچر کو رات میں صاف کی ہوئی جلد پر سیاہ دھبوں پر لگائیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
یاد رہے کہ لیموں میں تیزابیت ہوتی ہے، اس لیے اسے صرف رات کو استعمال کریں اور دن میں سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں۔
جھریوں کا خاتمہ: ویسلین + وٹامن ای
جھریوں کو ختم کرنے کے لیے ایک انتہائی سادہ ترکیب ہے۔
ایک وٹامن ای کی گولی لے کر اسے چھید کر اس کا مواد ویسلین میں ڈال کر مکس کریں۔ وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کی عمر بڑھنے کے عمل کو روکتا ہے، اور ویسلین نمی اور غذائیت کو قید کر کے اسے اپنی جلد تک پہنچاتا ہے۔
اس مکسچر کو رات کو اپنی آنکھوں، ہونٹوں اور ماتھے کے گرد لگائیں، جہاں آپ کو بڑھتی عمر کے آثار نظر آئیں۔ صبح آپ کی جلد نرم، تنگ اور مرطوب نظر آئے گی۔
سیاہ حلقوں کا قدرتی علاج: ویسلین + شہد + لیموں
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے آپ کی نیچرل بیوٹی کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔ لیکن گھبرائیں نہیں، اس کا حل بہت میٹھا ہے۔ ایک چمچ ویسلین میں چند قطرے شہد اور لیموں کا رس ملا کر اسے آنکھوں کے نیچے لگائیں۔
شہد سوزش کو کم کرتا ہے، لیموں جلد کو روشن کرتا ہے اور ویسلین آنکھوں کے ارد گرد کی حساس جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔
اس مکسچر کو 10 سے 15 منٹ تک لگانے کے بعد ایک نرم روئی سے صاف کریں۔ ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کریں اور فرق خود محسوس کریں ۔ کم سوجن، روشن جلد اور تازگی کے ساتھ ۔