ایک شخص کو حیرت انگیز طور پر اپنے گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں ملیں جن کی دریافت نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ مرر کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی تلاش کی تفصیل بتاتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ مجھے اپنے گھر کے نیچے سرنگوں اور کمروں کی ایک سیریز ملی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہاں بہت سے داغ دار کمبل بھی ملے اور وہ داغ شاید خون کے ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ وہاں طویل سرنگیں اور 5 کمرے ملے جن میں پانی بہہ رہا ہے۔

اس نے بتایا کہ وہ زیر زمین تعمیرات بالکل سڑک کے نیچے بنی ہوئی ہیں وہاں نمی ہے اور لال بیگ بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اس شخص کی پوسٹ پر بہت سے صارفین نے تبصرے کیے۔ کسی نے حیرت کا اظہار کیا تو کسی نے نصیحتیں کیں۔ ایک صارف نے کہا کہ چلو اچھا ہوا تمہیں یہ اپنے گھر کے نیچے ملا لیکن کوئی نوادرات دکھائی دیں تو انہیں ہاتھ لگانا اور نہ ہی کسی ایسی چیز کو چھونا جن پر کوئی جادوئی اثر ہو۔

ایک اور صارف نے کہا کہ مبارک ہو اب آپ کے پاس اپنا ایک ٹارچر سیل ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ و دیگر ممالک میں کبھی کبھار گھروں کے نیچے کچھ خفیہ کمرے برآمد ہوجاتے ہیں۔ وہ کمرے جنگ عظیم کے دوران لوگوں کے چھپنے یا جنگی قیدیوں کو رکھنے کے لیے بھی استعمال ہوا کرتے تھے۔

More

Comments
1000 characters