ہم اکثر سوچتے ہیں کہ جو مضامین ہم اسکول میں پڑھتے ہیں، وہ روزمرہ زندگی میں کہاں کام آتے ہیں؟ خاص طور پر ریاضی، جس سے اکثر لوگوں کی ”دشمنی“ رہتی ہے، وہ اکثر سوچتے ہیں کہ یہ سب سیکھنے کی کیا ضرورت تھی؟ مگر سچ یہ ہے کہ جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں، ”ایڈلٹنگ“ واقعی مشکل ہو جاتی ہے اور اسی وقت اسکول کی پڑھی ہوئی چیزیں کام آنے لگتی ہیں۔
گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈے مشروبات، آئس کریم اور پانی کی بوتلیں ہماری روزمرہ کی ضرورت بن جاتی ہیں، اور ریفریجریٹر یعنی فرج ہماری سب سے بڑی مددگار۔
گوگل کا سرچ یو آر ایل تبدیل کرنے کا اعلان، پاکستانیوں پر کیا فرق پڑے گا؟
لیکن کیا آپ نے کبھی خود فرج خریدی ہے؟ اگر ہاں، تو آپ نے ”لیٹرز“ میں اس کی گنجائش کا ذکر ضرور دیکھا ہوگا۔ مگر سوال یہ ہے کہ لیٹر تو مائع (Liquid) اشیاء کے لیے ہوتا ہے، تو پھر فرج میں کیسے؟
تو فرج کے لیے ”لیٹرز“ کا مطلب کیا ہے؟
”لیٹر“ ایک اکائی (unit) ہے جو گنجائش یا صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ جب آپ فرج خرید رہے ہوں، تو یہ جاننا ضروری ہوتا ہے کہ اس میں کتنا سامان (کھانا، مشروب، وغیرہ) محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے ”یونٹس اور ناپ“ والا باب اسکول میں پڑھایا جاتا ہے، تاکہ ہمیں چیزوں کی جگہ کا صحیح اندازہ ہو۔
گرمیوں میں گرمی دانوں اور دھبوں سے نجات کا آسان اور موثر حل
فرج کی گنجائش کو عام طور پر یوں سمجھا جا سکتا ہے
150 سے 250 لیٹر: ایک فرد یا جوڑے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
250 سے 350 لیٹر: تین سے چار افراد پر مشتمل خاندان کے لیے موزوں۔
400 لیٹر یا اس سے زیادہ: بڑے خاندان یا زیادہ ذخیرہ کرنے والوں کے لیے۔
یہ اعداد و شمار برانڈ اور ماڈل کے حساب سے تھوڑے بہت مختلف ہو سکتے ہیں۔
پاکستان میں کیا حساب استعمال ہوتا ہے؟
لیکن یاد رکھیں کہ ’لیٹر‘ والا فارمولہ یورپ، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیوبک فیٹ کا حساب ہوتا ہے، جس کا ھساب درج ذیل ہے:
فریج کا سائز | لمبائی x اونچائی x گہرائی (فٹ میں) | گنجائش (کیوبک فٹ) |
---|---|---|
چھوٹا فریج | 2.0 x 5.0 x 1.0 | 10 سے 12 کیوبک فٹ |
درمیانہ فریج | 2.5 x 5.5 x 1.0 | 14 سے 16 کیوبک فٹ |
بڑا فریج | 3.0 x 6.0 x 1.0 | 18 سے 20 کیوبک فٹ |
اضافی بڑا فریج | 3.5 x 6.5 x 1.0 | 22 سے 25 کیوبک فٹ |
فرج خریدتے وقت ذہن میں رکھنے والی باتیں
اپنی ضروریات کو سمجھیں: خریدنے سے پہلے سوچیں کہ آپ کو کتنی گنجائش کی ضرورت ہے تاکہ دکان پر وقت ضائع نہ ہو۔
توانائی کا استعمال: بڑی گنجائش والے فرج زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے ضرورت سے زیادہ بڑی چیز نہ لیں۔
گھر کی جگہ: گھر میں فرج رکھنے کی کتنی جگہ ہے، یہ بھی دیکھیں۔ اگر آپ زیادہ کھانا بناتے ہیں اور بچتا بھی ہے، تو ایسی فرج لیں جس میں اچھی خاصی جگہ ہو۔
تو اگلی بار جب آپ فرج خریدنے جائیں، تو لیٹرز کو صرف پانی کی بوتلوں سے نہ جوڑیں بلکہ سائز کا حساب رکھیں۔ یہ آپ کی خریداری کا اہم پیمانہ ہے!