مشہور ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور کانٹینٹ کری ایٹر ربیکا خان نے اپنے منگیتر حسین ترین سے جلد شادی کا عندیہ دے کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔
معروف کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
سونیا حسین کا والدین کو معاف کرنے اور بڑی بہن ہونے کے دباؤ پر جذباتی اظہار
جب ان سے حسین ترین کے بارے میں پوچھا گیا تو ربیکا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ”حسین میری پسند ہیں، اور میں نے بعد میں انہیں گھر والوں کی بھی پسند بنا دیا۔“
انہوں نے حسین ترین کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ”مجھے حسین بہت پسند ہیں۔ حسین کی شخصیت بالکل ویسی ہے جیسی میں اپنے ہمسفر کے لیے چاہتی تھی، وہ بہت مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔“
معروف پاپ اسٹار کیٹی پیری کی سہیلیوں سمیت خلا سے واپسی، زمین پر پہنچتے ہی پہلا کام کیا کیا؟
شادی کے حوالے سے ربیکا نے واضح الفاظ میں کہا کہ،”ان شاء اللّٰہ، ہم جلد شادی کرنے والے ہیں۔“
ان کے اس بیان نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی، اور سوشل میڈیا پر جوڑی کو خوب دعائیں دی جا رہی ہیں۔
دوسری طرف، ربیکا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ حسین ترین کے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں۔ ایک پوسٹ میں ربیکا نے لکھا:’میرے سسرال سے یہ آخری عیدی آئی ہے۔‘
یہ جملہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ شادی کی تاریخ قریب آ چکی ہے، اور ممکنہ طور پر یہ جوڑا میٹھی عید سے پہلے رشتۂ ازدواج میں بندھ جائے گا۔
واضح رہے کہ ربیکا اور حسین ترین کا شمار انٹرنیٹ کی مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ مداح اس دن کا شدت سے انتظار کر رہے تھے جب یہ دونوں اپنے تعلق کو باقاعدہ ازدواجی بندھن میں تبدیل کریں گے۔
ربیکا کی تازہ پوسٹس اور انٹرویو نے اس انتظار کو اور بھی پرجوش بنا دیا ہے۔
مداحوں نے دونوں کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا انبار لگا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ”ربیکا ❤️ حسین“ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔