کامیڈین کپل شرما اور فلم ساز انوراگ کشیپ ایک ساتھ ایک سافٹ ڈرنک کے اشتہار میں نظر آئے ہیں، جو اس گرمیوں کی اُن دلچسپ جوڑیوں میں سے ایک ہے جنہیں دیکھ کر ناظرین کو حیرت بھی ہوئی اور ہنسی بھی آئی۔

یہ اشتہار ایک مزاحیہ انداز میں تیار کیا گیا ہے، جہاں کپل اور انوراگ کے درمیان اشتہار بنانے پر اختلافات دکھائے گئے ہیں، لیکن انداز ایسا ہے کہ دیکھنے والے خوب لطف اندوز ہوں۔

کپل شرما کا اتنا کم وزن کیسے ہوا ؟ فٹنس ٹرینر نے راز کھول دیا

اشتہار کی شروعات کپل شرما کے ایک طنز سے ہوتی ہے، جہاں وہ انوراگ کشیپ سے سوال کرتے ہیں،’اگر تم اتنے باصلاحیت ہو تو ایسی اشتہاری فلمیں بنانے کی کیا ضرورت ہے؟‘

انوراگ بھی جواب میں کپل کی فلم زویگاٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیںکہ، ’تجھے کیا ضرورت تھی، ڈلیوری والا بن کے دبے اٹھاتا پھر رہا تھا؟‘

سشمیتا سین کے بھائی نے سابقہ بیوی کی مالی پریشانی پر خاموشی توڑ دی

یہ مکالمے دونوں کے درمیان چلتے ہنسی مذاق کو ظاہر کرتے ہیں۔ آگے چل کر، کپل انوراگ کی اشتہاری فلم کے خیال میں بار بار مداخلت کرتے ہیں، اور ہر لمحے سوال کرتے ہیں۔ انوراگ، جو سنجیدہ اور آرٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، آخر میں یہی کہہ پاتے ہیں، ’مجھے سنیما کی آزادی ہے۔‘

لیکن دونوں کا اسکرپٹ پر اتفاق نہیں ہو پاتا۔ انوراگ غصے میں آ کر کہتے ہیں کہ وہ کسی اور کامیڈین کو لے آئیں گے۔ اس پر کپل شرما ہنستے ہوئے یاد دلاتے ہیں کہ وہ سپرائٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اور کہتے ہیں، ’اگر کوئی بدلے گا تو…‘ (اشارہ انوراگ کی طرف تھا!)

یہ اشتہارایک سوفٹ ڈرنک کی نئی مہم ”جوک ان اے بوتل“ کا حصہ ہے۔ اس میں صارفین بوتل پر دیے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے مختلف انسٹاگرام کامیڈینز کے دلچسپ لطیفے اپنے موبائل پر دیکھ سکتے ہیں۔

ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اشتہار میں انوراگ کشیپ نے اپنے ایک پرانے بیان کا مذاق اڑایا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ چھوڑ کر اشتہاری فلموں کے ساتھ کام مکمل کر چکے ہیں۔

کپل شرما نے یہ اشتہار اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں وہ ایک مساج لیتے نظر آ رہے ہیں اور انوراگ کشیپ انہیں اسکرپٹ سنا رہے ہیں۔

یہ اشتہار بھی اس سال کے دلچسپ اور مزاحیہ اشتہارات کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جیسا کہ ڈریم11کی مہم، جس میں کرکٹرز روہت شرما، سوریہ کمار یادیو اور اداکار عامر خان و رنبیر کپور شامل تھے۔

More

Comments
1000 characters