بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جنہیں ”ہم ہیں راہی پیار کے“، ”جوڑی نمبر 1“، ”ویلکم“ اور دیگر فلموں میں مزاحیہ کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم انڈسٹری میں ادائیگی کے نظام پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم ”ویلکم“ کے دوران انہیں اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا۔
ابراہیم علی خان اور پلک تیواری صرف دوست یا بات اس سے بڑھ گئی؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
مشتاق خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’جب ہم معاہدہ سائن کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ شوٹ 20 دن کا ہے یا 25 دن کا۔ ہم اسی حساب سے اپنا معاوضہ طے کرتے ہیں۔ لیکن 25 دن کے بعد مزید 10 دن مانگے جاتے ہیں، پھر اس کے بعد 15 دن اور۔ میں نے کہا یہ تو غلط بات ہے یار۔ لیکن پیسے نہیں بڑھائے۔ جب آپ ڈائریکٹر کی طرف سے جاتے ہو، تو پروڈیوسر اس کا فائدہ اٹھاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا معاوضہ ایک لاکھ روپے مقرر تھا، چاہے شوٹنگ 20 دن چلے یا 25، جبکہ اسٹاف کو فی دن کے حساب سے ادائیگی ہوتی تھی، ’ذرا سوچیے، اگر ہمیں بھی فی دن کے حساب سے پیسے ملتے تو ہم کتنے پیسے کما لیتے!‘
کپل شرما کا اتنا کم وزن کیسے ہوا ؟ فٹنس ٹرینر نے راز کھول دیا
جب انہوں نے شکایت کی کہ ان کے شوٹنگ دن بڑھا دیے گئے ہیں، تو پروڈیوسر نے جواب دیا، شکرکرو کہ اتنی بڑی فلم کا حصہ ہو۔
اگرچہ انہیں ادائیگی کے معاملے پر مایوسی ہوئی، لیکن انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ”ویلکم“ فلم میں ان کے کردار پر بننے والے میمز اور شہرت سے انہیں خوشی ملی ہے۔
انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ویلکم ایک کامیڈی ڈرامہ تھی، جس میں فیروز خان، انیل کپور، نانا پاٹیکر، اکشے کمار، کترینہ کیف، پاریش راول اور ملائکہ شراوت جیسے ستارے شامل تھے۔
یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور بعد میں اس کا سیکوئل ”ویلکم بیک“ 2015 میں آیا۔ سیریز کی تیسری فلم ”ویلکم ٹو دی جنگل“ رواں سال ریلیز کے لیے تیار ہے۔
مشتاق خان حال ہی میں فلم “استری2 “ میں نظر آئے، جس میں شردھا کپور، راجکمار راؤ، اپارشکتی کھُرانا، ابھیشیک بینرجی اور پنکج تریپاٹھی شامل تھے۔ یہ فلم زبردست ہٹ ہوئی اور دنیا بھر میں 857.15 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔