بالی ووڈ کے نوجوان اداکاراور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے فلم نادانیاں سے فلمی دنیا میں انٹری لی ہے، لیکن ان کی فلم سے زیادہ ان کے اور اداکارہ پلک تیواری کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں مسلسل یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم، اپنی ساتھی اداکارہ پلک تیواری کو دل دے بیٹھے ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یک طرفہ معاملہ بھی نہیں لگتا۔

کپل شرما کا اتنا کم وزن کیسے ہوا ؟ فٹنس ٹرینر نے راز کھول دیا

پاپارازی فوٹوگرافرز نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ دونوں مالدیپ میں ایک ساتھ چھٹیاں گزار رہے تھے، جس کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

تاہم اب ایک حالیہ انٹرویو میں ابراہیم علی خان نے اس بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”پلک میری صرف اچھی دوست ہے، اور ہاں، وہ واقعی بہت پیاری ہے۔“

اسی طرح پلک تیواری، جو مشہور اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں، پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ وہ اور ابراہیم صرف دوست ہیں اور ان کے درمیان کوئی رومانوی رشتہ نہیں ہے۔

رنبیر الہٰ آبادیہ دھول جھاڑ کر دوبارہ اٹھنے کو تیار، سوشل میڈیا پوسٹ جاری

شویتا تیواری نے بھی ان افواہوں پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا، ”میری بیٹی کو تو ہر تیسرے لڑکے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، اور میرے بارے میں ہر سال ایک نئی شادی کی خبر آ جاتی ہے۔ بلکہ میری تو پہلے ہی تین شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔“

ایسا لگتا ہے کہ اس وقت پلک اور ابراہیم کا رشتہ صرف ”اچھی دوستی“ تک محدود ہے، لیکن شوبز کی دنیا میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters