پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا پرسنالٹی رجب بٹ ایک بار پھرمیڈیا کی شہ سرخیوں میں آ گئے ہیں۔
اس بار وہ مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کے خلاف دیے گئے بیانات، اور اپنے متنازع پرفیوم ”295“ کے نام پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد، رجب بٹ اس وقت پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔
رجب بٹ نے ماں کے نام پر ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا
یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ویوز اور پیسوں کے لیے اپنے خاندانوں کو بیچ رہے ہیں‘۔
ان الفاظ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا، خاص طور پر اُن یوٹیوبرز میں جو فیملی بیسڈ کانٹینٹ بناتے ہیں۔
رجب بٹ کا فہد مصطفیٰ کو کڑوا جواب
فہد مصطفیٰ کے بیان پرمشہور یوٹیوبر رجب بٹ بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ، مجھے فہد مصطفیٰ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن میں ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتا جو سینئر ہونے کے باوجود پیشہ ورانہ رویہ اختیار نہیں کرتے۔
انہوں نے حال ہی میں دبئی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ دوران گفتگو یوٹیوبر نے فہد مصطفیٰ پر کھل کر تنقید کی اور کہا،
’سینئر وہ ہوتا ہے جو خود کو قابلِ احترام بنائے۔ عزت کرو گے تو عزت ملے گی۔ آج کل تو زمانہ بدل چکا ہے، اگر میں کسی نویں جماعت کے طالبعلم سے بھی بدتمیزی سے بات کروں، تو وہ فوراً مجھے خاموش کرا دے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسا معیار ہے کہ ہر کوئی اپنی فیملیز کو بیچ رہا ہے؟ فہد مصطفیٰ خودغرض ہیں کیونکہ وہ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں۔
رجب بٹ نے کہا کہ اگر ڈرامے صرف ٹی وی پر ہٹ ہیں، تو پھر آپ انہیں اپنے یوٹیوب چینلز پر کیوں ڈال رہے ہیں، جن کے 60، 70 ملین سبسکرائبرز ہیں؟ اگر آپ کریں تو وہ کام، اگر ہم کریں تو الزام؟“
رجب بٹ نے اعتراف کیا کہ وہ فہد مصطفیٰ کے شوز، خاص طور پر ”جیتو پاکستان“، بہت پسند کرتے تھے، لیکن ان کے حالیہ بیانات کے بعد ان کی عزت دل سے ختم ہو گئی ہے۔
پوڈکاسٹ کے دوران رجب بٹ نے کہا، جب کوئی جونیئر آپ کے سامنے آئے تو اسے سراہیں، نہ کہ نیچا دکھائیں۔ سینئرز کو چاہیے کہ وہ جونیئرز کی کامیابی پر خوش ہوں، نہ کہ ان کی حوصلہ شکنی کریں۔“
فہد مصطفیٰ کی خاموشی کے باوجود، رجب بٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر معروف شخصیات نے آواز بلند کی ہے۔ فیصل قریشی، شمعون عباسی، فیضان شیخ اور دیگر شوبز فنکاروں نے راجہ بٹ کے بیانات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
رجب بٹ نے جواب میں کہا کہ وہ صرف اپنے کانٹینٹ پر فوکس کرتے ہیں اور دوسروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرتے، لیکن افسوس کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ خود دوسروں کے خاندانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ تنازع سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ کچھ لوگ رجب بٹ کی صاف گوئی کو سراہ رہے ہیں، تو کچھ کا کہنا ہے کہ ایسے حساس موضوعات کو عوامی سطح پر بیان کرنے کے بجائے نجی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔