بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے ایک بار پھر اپنے مسلمان شوہر ظہیر اقبال کے خلاف نفرت انگیز تبصروں کا دوٹوک جواب دے کر ناقدین کو آئینہ دکھا دیا۔
سوناکشی سنہا، جو معروف اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں، ایک عرصہ سے اپنی شادی کو لے کر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں، لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے شوہر کے دفاع میں کھڑے ہو کر اس پر حوصلہ مندانہ ردعمل دیا ہے۔
والد سے متعلق نازیبا بیان پر سوناکشی ’شکتی مان‘ پر برہم
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر پر جہاں بہت سے مداحوں نے محبت بھری دعائیں دیں، وہیں ایک انتہاپسند ہندو صارف سنی کمار نے منفی تبصرہ کرتے ہوئے کہا،
’امید نہیں تھی کہ اس پاگل شخص سے شادی کرو گی۔‘
سوناکشی سنہا کو اپنے شوہر کی توہین برداشت نہیں ہوئی، اور انہوں نے فوری طور پر سخت جواب دیا،
’ابے تو ہے کون؟ جو تیری امید کے مطابق اپنی زندگی گزاروں؟ بے روزگار، چل بھاگ یہاں سے!‘
ان کا یہ جواب فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اور ان کے مداحوں نے سوناکشی کی جرات اور حوصلے کی تعریف کی۔
سکون کے لیے ترستی ہوں، شادی کے تین ماہ بعد سوناکشی نے پول کھول دی
یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر انتہاپسندوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض افراد ان کی شادی کو مذہب کے تناظر میں دیکھتے ہیں اور اس پر منفی تبصرے کرتے ہیں۔ لیکن سوناکشی نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر فرد کو اپنی زندگی جینے کا حق ہے اور اس میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
سوناکشی نے کئی بار یہ واضح کیا ہے کہ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے:
’میرے شوہر اور میری زندگی میں مداخلت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، اور میں ہمیشہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی رہوں گی چاہے جو بھی کہا جائے۔‘
اس جوڑے کے مداحوں نے ہمیشہ ان کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جوڑی نہ صرف انڈسٹری بلکہ لاکھوں دلوں میں بھی اپنی جگہ بنا چکی ہے۔