چاہت فتح علی خان، جو پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے پہچانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں وہ ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا یہ اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔
شہری کی میٹرو ٹرین میں مسافر خواتین کے سامنے ڈانس ویڈیو وائرل
چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ماضی میں ایک سابق کرکٹر رہ چکے ہیں، جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار، چاہت فتح علی خان، نے کچھ عرصہ پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر ملکۂ ترنم نور جہاں کے مشہور گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کا نیا ورژن جاری کیاتھا۔ اس گانے نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور ایک ماہ میں 27 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے۔ تاہم، یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے باعث یہ گانا ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔
’چاچا تو ڈانس بھی کر لیتے ہیں‘: جے دیپ کے ”مووز“ دیکھ کر لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
اس کے بعد، چاہت فتح علی خان نے ”بدو بدی 2“ کے نام سے گانے کا نیا ورژن جاری کیا، جس میں نوے کی دہائی کے مشہور گانے ”نچاں گے ساری رات سونیا وے“ کی طرز اور بول شامل کیے گئے ہیں۔ یہ گانا یوٹیوب کی بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تاکہ کاپی رائٹ مسائل سے بچا جا سکے۔
چاہت فتح علی خان کی گلوکاری اور مزاحیہ انداز پر مختلف آراء موجود ہیں، جہاں کچھ سامعین ان کی آواز کو پسند کرتے ہیں، وہیں دیگر اسے تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ اس کے باوجود، انہوں نے اپنی گلوکاری جاری رکھی ہے اور نئے گانے ریلیز کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں، چاہت فتح علی خان نے بالی وڈ کے مشہور گانے ”چھیاں چھیاں“ کا بھی اپنا ورژن جاری کیا، جس میں ایک خاتون ماڈل کے ساتھ پرفارم کرتے دکھائی دیے۔ یہ گانا انسٹاگرام اور فیس بک پر ریلیز کیا گیا تھا۔