بولی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا حال ہی میں اپنے بچوں، ٹینا آہوجا اور یشوردھن آہوجا کے ہمراہ ممبئی میں منعقدہ ایک فیشن ایونٹ میں شریک ہوئیں۔

اس ایونٹ میں ٹینا آہوجا نے این آئی ایف گلوبل نوی ممبئی کے لیے شو اوپنر کے طور پر ریمپ پر واک کی، جس کے بعد سنیتا اور یشوردھن نے اسٹیج پر آ کر فوٹوگرافرز کے لیے پوز دیے۔ تاہم، اس تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

’سلمان خان کا بڑا راز لیک ہونے والا ہے‘، نجومی کی پیشگوئی نے تہلکہ مچا دیا

ایونٹ کے دوران جب ایک فوٹوگرافر (پاپرازی) نے سنیتا سے پوچھا، ”گووندا صاحب کہاں ہیں؟“، تو سنیتا نے فوری طور پر ہاتھ کے اشارے سے خاموش رہنے کو کہا اور کوئی جواب دیے بغیر آگے بڑھ گئیں۔ ان کے بیٹے یشوردھن نے فوٹوگرافرز کو مسکرا کر شکریہ کہا اور اپنی والدہ کے ساتھ اسٹیج سے نیچے چلے گئے۔

ایک اور ویڈیو میں جب دوبارہ یہی سوال کیا گیا کہ ”سر کیسے ہیں؟“، تو سنیتا نے اسے مکمل طور پر نظر انداز کیا اور خاموشی سے وہاں سے چلی گئیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے سنیتا کے رویے کو ”بدتمیز“ قرار دیا، جب کہ کچھ نے یہ قیاس بھی کیا کہ ممکنہ طور پر ان کے اور گووندا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’بکواس رویہ ہے، گووندا صاحب ہمیشہ اچھے لگتے ہیں۔‘‘

بھارتی گلوکار نیہا اور ٹونی ککڑ کی بہن نے دونوں کے ساتھ جینا مرنا ختم کرلیا؟

ایک اور تبصرہ میں کہا گیا، ’’آپ اپنے شوہر کو کتنی عزت دیتی ہیں؟ آپ کے معاملات نجی سہی، لیکن عوامی جگہوں پر وقار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔‘‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’’میڈم کی پہچان تو گووندا سے ہی ہے،‘‘ جب کہ دوسرے نے کہا، ’’مشہور ہونے کے بعد گووندا کو راستے سے ہٹا دیا۔‘‘

گووندا اور سنیتا کی شادی طویل عرصے سے خبروں کا حصہ رہی ہے، تاہم اس حالیہ واقعے نے ایک بار پھر ان کے تعلقات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

More

Comments are closed on this story.