بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس، سشمیتا سین، نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی وڈ میں متوقع واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخلیقی میدان میں سرحدیں نہیں ہونی چاہئیں۔
فواد خان، جو 2016 میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں نظر آئے تھے، اب آٹھ سال بعد فلم ’عبیر گلال‘ کے ذریعے بالی وڈ میں واپس آ رہے ہیں۔ اس فلم کے ٹیزر کی ریلیز کے بعد کچھ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
پاکستانی ڈرامے دیکھ کر تھری ایڈیٹس کے ”چتور“ کی ”چتورائی“ دنگ رہ گئی
سشمیتا سین نے اس موقع پر کہا، “ہنر اور تخلیقی میدان میں کوئی حدود نہیں ہونی چاہئیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر انہیں سراہا گیا اور لوگوں نے انہیں وقار اور حسن کی علامت قرار دیا۔
اس سے قبل، دیگر بھارتی اداکاروں جیسے سنی دیول اور رندیپ ہوڈا بھی پاکستانی اداکاروں کی بالی وڈ میں واپسی کی حمایت کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد، بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جو حال ہی میں ختم کی گئی ہے۔
بالی ووڈ کی وہ دو بہترین سہیلیاں جو ایک سپر اسٹار کی وجہ سے جانی دشمن بن گئیں
اس کے علاوہ، پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام، بشمول خانز (شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان)، پاکستانی اداکاروں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی۔
ان تمام کے درمیان، سشمیتا سین کا بیان ایک مثبت قدم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔