بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی اور ماڈل راجیو سین نے اپنی سابقہ اہلیہ، معروف ٹی وی اداکارہ چارو اسوپا کی حالیہ مالی مشکلات اور بیٹی زیانا سے دوری پر کھل کر ردعمل دے دیا ہے۔

چارو اسوپا نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ مالی مسائل کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ بیكانیر (راجستھان) منتقل ہو چکی ہیں، جہاں وہ اب آن لائن کپڑوں کا کاروبار کر رہی ہیں۔

ان کی مالی پریشانیوں کاروباری سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں عوامی ہمدردی حاصل ہوگئی۔

کراچی میں رقص کرتی کرینہ بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی، شدید تنقید

تاہم، راجیو سین نے اس تصویر کو مکمل طور پر مختلف انداز میں پیش کیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا:

”چارو کہتی ہیں کہ وہ مالی پریشانی میں ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ حال ہی میں ایک کروز ٹرپ پر گئیں اور نئی جائیداد کی خریداری میں بھی ملوث رہی ہیں۔ اگر واقعی حالات اتنے خراب ہوتے تو وہ یہ سب کچھ کیسے کر سکتیں؟“

بھارتی گلوکار نیہا اور ٹونی ککڑ کی بہن نے دونوں کے ساتھ جینا مرنا ختم کرلیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 2025 کے بعد سے وہ اپنی بیٹی زیانا سے ملاقات نہیں کر سکے۔ ان کے مطابق، ”میں بیكانیر جا کر بیٹی سے ملنا چاہتا تھا لیکن مجھے کوئی جواب ہی نہیں دیا گیا۔ ایسا لگتا ہے جیسے بیٹی کو مجھ سے جان بوجھ کر دور رکھا جا رہا ہے۔“

راجیو سین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ زیانا کی پرورش کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، اور وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ایک محفوظ اور مستحکم ماحول میں پرورش پائے۔ انہوں نے میڈیا میں ذاتی معاملات پر بات چیت کو نامناسب قرار دیا۔

چارو کی جانب سے راجیو کے بیانات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ جب سے چارو اسوپا کی آن لائن کپڑے فروخت کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اس کے بعد سے نہ صرف انہیں بلکہ اداکارہ سشمیتا سین اور ان کے بھائی راجیو سین کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین نے سوال اٹھائے کہ ایک مشہور خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود چارو کو مالی مشکلات کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے۔

راجیو سین اور چارو اسوپا نے 2019 میں شادی کی تھی، تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے رشتے میں دراڑیں آنا شروع ہو گئیں۔ 2022 میں دونوں نے طلاق لے لی۔ ان کی بیٹی زیانا کی پرورش کا معاملہ اب تک سرخیوں میں رہتا آیا ہے۔

More

Comments
1000 characters