فلمی ستارے کی قسمت پر خطرات کے سائے، ماہرین نجوم کی متضاد مگر چونکا دینے والی آراء، سلمان خان کے بارے میں ایک اور تشویشناک نجومی پیشگوئی منظرعام پر آگئی۔
بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہیں، مگر اس بار معاملہ کسی فلمی پروجیکٹ کا نہیں بلکہ اُن کی قسمت، صحت اور سلامتی سے جڑا ہے۔ بھارتی نجومی گیتانجلی سکسینا کی حالیہ پیشگوئی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
نجومی گیتانجلی سکسینا کا کہنا ہے کہ سال 2024 پیشہ ورانہ لحاظ سے سلمان خان کے لیے زیادہ خوش آئند نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس سال باقی مہینوں میں سلمان کو کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے گریز کرنا چاہیے۔ اگرچہ ان کی جان کو اس برس کوئی براہِ راست خطرہ نہیں، لیکن ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں انہیں خاصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گیتانجلی کے مطابق انہی کے قریبی افراد، چاہے وہ سیکورٹی گارڈ ہوں یا گھریلو ملازمین، ممکن ہے نادانستہ طور پر ایسی معلومات افشا کر بیٹھیں جو بشنوئی گینگ جیسے عناصر کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔
فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
دوسری جانب انہوں نے واضح کیا کہ رواں برس کوئی بڑا نقصان متوقع نہیں، لیکن 2026 کا سال سلمان کے لیے خاص طور پر حساس ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق اپریل 2026 کے بعد مکمل احتیاط کی ضرورت ہوگی، کیونکہ ممکن ہے سلمان خان کسی حادثے یا بڑی طبی آزمائش کا شکار ہو جائیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بہتر ہوگا اگر وہ مارچ تک تمام کام نمٹا کر بقیہ سال کے لیے بریک لے لیں۔
ادھر ایک اور معروف ماہرِ نجوم سشیل کمار سنگھ نے چند ہفتے قبل ایک اور چونکا دینے والی پیشگوئی کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں کی زندگی ایک جیسے خطرات کی زد میں ہے، اور یہ دونوں سُپر اسٹار ممکنہ طور پر ایک ہی سال دنیا سے رخصت ہو سکتے ہیں۔ سشیل کمار کے مطابق سلمان خان کو جلد ہی ایک ایسی بیماری کی تشخیص ہو سکتی ہے جس کا نام لینا بھی لوگوں کو گوارا نہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ بیماری لاعلاج ہوگی اور رفتہ رفتہ سلمان خان کی صحت کو شدید متاثر کرے گی۔
تاہم دونوں نجومیوں کی آراء میں ایک بنیادی فرق نمایاں ہے، جہاں گیتانجلی سکسینا سلمان کی حفاظت اور بچاؤ کی امید دلاتی ہیں، وہیں سشیل کمار کی پیشگوئی زیادہ سخت اور مایوس کن دکھائی دیتی ہے۔
سلمان خان کا سنجے دت کے ساتھ ایک اور بڑی ایکشن فلم کا اعلان
سلمان خان فی الحال بشنوئی گینگ کی جانب سے خطرات، فلم ’سکندر‘ کی مایوس کن کارکردگی، اور اب ان نجومی پیشگوئیوں کے سائے میں ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ مداحوں کی نظریں اب نہ صرف اُن کے آئندہ فلمی منصوبوں پر ہیں بلکہ اُن کی خیروعافیت کے لیے بھی دعائیں جاری ہیں۔